۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
فقہ و معارف اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے فرزند حجت الاسلام سید محمدباقر شاهرودی نے کہا: گذشتہ سال 4ہزار طلبہ نے تین گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ایک کورس میں زائرین اربعین کی خدمت کے لئے تربیت حاصل کی اور اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے سوالات کے جوابگو تھے۔ اس مشاورتی کورس میں ایران کے علاوہ دوسرے ممالک سے آئے ہوئے زائرین کرام کے مسائل کو بھی مطرح کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید محمدباقر شاهرودی نے امام خمینی(رہ) انسٹی ٹیوٹ  میں آیت اللہ مصباح یزدی کے ساتھ ہوئی ایک ملاقات میں کہا: مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی ہمیں گذشتہ آٹھ سالوں سے طلاب کی تقویت اور حوصلہ افزائی کے امور میں تشویق کرتے تھے۔

انہوں نے کہا: خانوادہ سے مربوطہ مسائل میں طلبہ کی تربیت کے امور انجام پائے ہیں اور اس وقت ۲۰۰ مبلّغ طلبہ کو ان امور میں تربیت دی گئی ہے۔

فقہ و معارف اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا:  لوگوں کے مشاورہ کے لئے طلاب کرام آیت اللہ شاہرودی کی مجالس سے استفادہ کرتے اور مجلس سے پہلے اور بعد میں لوگوں کو دینی مشورے فراہم کرتے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین هاشمی شاهرودی نے اس بیان پر کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کی تجلیل کی جائے، کہا: ۲۰۰ طلبہ مبلّغ ایام اربعین میں کربلا کی طرف اعزام کئے جائیں گے ۔ یہ ۲۰۰طلبہ تقریبا ۱۰مختلف زبانوں سے آشنائی رکھتے ہیں۔

فقہ و معارف اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے اس بات پر تاکید کی کہ گذشتہ سال ۴ہزار طلبہ نے تین گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل ایک کورس میں زائرین اربعین کی خدمت کے لئے تربیت حاصل کی اور اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے سوالات کے جوابگو تھے۔ اس مشاورتی کورس میں ایران کے علاوہ دوسرے ممالک سے آئے ہوئے زائرین کرام کے مسائل کو بھی مطرح کیا گیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .