۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت اللہ صانعی

حوزہ/ عالم ربانی آیت اللہ شیخ صانعی اعلیٰ اللہ مقامہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے حلقہ درس کے شاگرد تھے جنھوں نے علم و فقہ کے مدارج عالیہ کو طے کیا اور پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ یوسف صانعی کے جہان فانی کو الوداع کی خبر پر مدیر الاسوۃ فاؤنڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ صانعی علم و فقہ کے مدارج عالیہ کو طے کیا اور پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔

تعزیت نامہ مکمل متن اس طرح ہے:

باسمہ تعالیٰ 
انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی حضرت آیت اللہ یوسف صانعی نے جہان  فانی کو الوداع کہا 

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ شیخ صانعی اعلیٰ اللہ مقامہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے حلقہ درس کے شاگرد تھے جنھوں نے علم و فقہ کے مدارج عالیہ کو طے کیا اور پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت کے لیے کوشاں رہے۔

ہم اس فقید سعید کے سانحۂ ارتحال پر عالم اسلام رہبر معظم انقلاب ملت شریف ایران اور ان کے اہل خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار ان کے درجات کو بلند کرے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سید حمید الحسن زیدی 
            مدیر 
الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 
13ستمبر 2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .