۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا سید اقتدار مہدی زیدی

حوزہ/ مولانا سید اقتدار مہدی زیدی کے انتقال پر ملال پر علمائے ہندوستان نے افسوس کرتے ہوئے تسلیت پیش کی اور مرحوم کے خانوادہ بالخصوص مولانا عابس مہدی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید اقتدار مہدی زیدی کے انتقال پر ملال پر علمائے ہندوستان نے افسوس کرتے ہوئے تسلیت پیش کی اور مرحوم کے خانوادہ بالخصوص مولانا عابس مہدی سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مولانا سید حمید الحسن زیدی، مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

باسمہ تعالیٰ
 جناب مولانا اقتدار مہدی صاحب پرنسپل جامعہ امام مہدی سرسی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی
اناللہ واناالیہ راجعون 
کریم پروردگار بحق معصومین علیھم السلام اپنی رحمت واسعہ کے سایہ میں جگہ عنایت فرمائے انتہائی جد وجہد کے ساتھ مدرسہ کا قیام اور پھر پوری جانفشانی کے ساتھ مرتے دم تک   بحسن و خوبی  اس کی مدیریت ان کا اہم کارنامہ ہے وہ بھی اس صورت حال میں جہاں ظاہری چکاچوند کے دلدادہ مسئولین ذیربط اونچی اونچی  ولوکھوکھلی عمارتوں کی چکا چوند میں گم ہوں اور ان کے سامنے کسی مخلص کی ابتدائی خدمات کو مضحکہ خیز سمجھتےہوئے  قابل توجہ نہ قرار دیتے ہوں
 مولا نا اقتدار مہدی صاحب کی طویل جدو جہد آخر رنگ لائی اور بہت سے قابل قدر خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوئے جن کا آجبکم ازکم  کلمات تعزیت میں ہی   تھوڑا بہت  اعتراف ہو رہا ہے قدر ناشناس افراد یامتعلقہ ادارے اس سے زیادہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں  ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم تمام پسماندگان خصوصا ان کے صاحب زادے کو صبر جمیل عطا فرمائے 
       سید حمید الحسن زیدی 
     الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

مولانا سید منظور عالم جعفری

سم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إليه راجعون

كل من عليها فان ويبقى وجه ربك ذو الجلال والاكرام
برادر عزیز عالیجناب مولانا سید عابس مہدی صاحب قبلہ
نہایت ہی تألم و تأثر کے ساتھ آپ کے والد محترم حجت الاسلام والمسلمین جناب  مولانا اقتدار مھدی صاحب (اعلی اللہ مقامہ) پرسنپل جامعہ امام مھدی عج کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔ 

میں اس جانگداز اور ناخوشگوار سانحے اور مصیبت پر آپ اور دیگر پسماندگان  خصوصاً آپ کی والدہ محترمہ اور برادران اور مرحوم کے برادران کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے خداوند عالم سے نیک اجر ،درجات کی بلندی اور جنت میں اعلیٰ مقام پانے کی دعا کرتا ہوں ۔

سید منظور عالم جعفری

مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسی 

عالم کی موت اصل میں عالم کی موت ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
حجت الاسلام والمسلمین عالجناب مولانا سید اقتدار مہدی زیدی صاحب کا انتقال پرملال

مولانا اقتدار صاحب کی اندوہناک رحلتکی خبر سے پوری ملت شیعیت میں ایک غم کی لہر دوڑ گئی 
اک ایسا عالم دین کہ جس نے ملت کی فلاح و بھبود کیلیے بڑی جانفشانی سے کام لیا پوری زندگی نشر علوم اہلبیت میں صرف کردی سادگی کو اپنا خاص وصف بنایا مولانا کی دینی تعلیمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جہاں اپنی تقریروں کے ذریعہ علم کا لوہا منوایا وہیں قبلہ نے سرسی سادات کی سرزمین پر اک مدرسہ قائم کیا جس سے آئندہ کی نسل بہرا مند ہوتی رہے گی
بہر حال ان کی خدمات کا دائرہ بڑا وسیع ہے ملت کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے با صلاحیت فکر مند عالم دین کی رحلت سے مجھے ذاتی صدمہ پنہچا ہے یہ سانحہ ملت کا اک بہت بڑا نقصان ہے
لہذا ہم مرحوم کے پسمانگان خصوصا حجت الاسلام مولانا عابس مہدی زیدی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کے خدا مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

شریک غم 

مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسی 

مولانا سید عباس رضا عابدی،مشھد مقدس ایران

انا للہ و انا الیہ راجعون 

آہ مولانا سید اقتدار مھدی صاحب مرحوم 


نھایت ہی افسوس ناک خبر، جسکو سنکر دل بھت غمگیں ہوا اک ایسا ایسا قوم کا خادم کہ جسنے پوری زندگی اپنی صرف کر دی خدمت دین، خدمت خلق، خدمت اسلام کے لئے، 
جسکی نمایاں مثال مرحوم کی بستی میں موجود ہے اک ایسا دینی ادارہ قائم کیا کہ جس سے طلاب علم آج بھی مستفیض ہو رہے ہیں اور یہ اک ایسا ثواب جاریہ ہے جس سے مرحوم کو ھمیشہ ھمیشہ کے لئے یاد کیا جائے گا 
مرحوم نہایت ہی سادہ مزاج، خوش اخلاق، خوش طینت تھے 
یقینا مولانا موصوف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں 
دعا گو ہیں بارگاہ رب العزت میں پروردگار مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور انکو جوار سید الشھدا میں جگہ عنایت فرمائے و  لواحقین، خصوصا مولانا سید عابس مھدی جو کہ اس وقت وطن سے دور حوزہ علمیہ مشھد مقدس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں خدا وند بحق سرکار سید الشھدا انکو صبر جمیل عنایت فرمائے 


شریک غم 
سید عباس رضا عابدی 
مشھد مقدس ایران

مولانا طالب رضا حوزہ علمیہ قم

انا للہ و انا الیہ رجعون

آہ! افسوس۔

برادر عزیز حجہ الاسلام والمسلمین سید اقتدار مہدی نہ رہے

برادر عزیز حجہ الاسلام والمسلمین جناب سید اقتدار مھدی کی ارتحال کی خبر ملی بہت تکلیف ہویی۔  مرحوم جب حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم تہے اور مدرسہ آیہ اللہ لنگرودی میں ساکن تھے بارہا ملاقات رھی اور کافی نزدیک سے مرحوم کو دیکھنے کا شرف حاصل رہا۔

خدا کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

خدا ان پر اور انکی قبر رحمت نازل فرما ے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماے آمین۔

شریک غم: طالب رضا حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .