حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ مجاہد عالم دین اور مؤسس حوزہ علمیہ امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف حجت الاسلام و المسلمین سید اقتدار مہدی کے اچانک انتقال پر ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری ارسال کیا ہے ۔
بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
قال امام صادق علیہ السلام :
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شيء إلى يوم القيامة .
مبلغ اسلام اورخدمت کے جذبے سے سرشار عالم دین حجت الاسلام مولانا سید اقتدار مہدی زیدی کی اچانک رحلت اور عالم بقا اور اپنے اجداد کی طرف کوچ کر جانے کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور رنج ہوا ۔
اس عالم دین کا ہندوستان کے شہر سرسی میں بہت زیادہ کوشش کرنے والے ،دلسوز اور مؤثر کردار ادا کرنے والے افراد میں شمار ہوتا تھا ، مرحوم مولانا سید اقتدار مہدی مذہب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج اور دینی طلباء کی تربیت کیلئے خالص نیت سے کوشش کرتے رہے۔
ہم اس عالم دین کے انتقال پر ملال پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف ، مراجع عظام تقلید ، دینی مدارس ،علماء ہندوستان ، سرسی شہر کے عمائدین اور مرحوم کے لواحقین خاص طور پر ان کے عالم دین فرزند مولانا سید عباس مہدی زیدی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں ۔
مہدی مہدوی پور
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان