۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید اقتدار مہدی زیدی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید اقتدار مہدی زیدی پرنسپل جامعہ امام مہدی سرسی سادات اس دارفانی سے دار بقا کی طرف انتقال کرگے ہیں۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید اقتدار مہدی زیدی پرنسپل جامعہ امام مہدی سرسی سادات اس دارفانی سے دار بقا کی طرف انتقال کرگے ہیں۔  

مولانا مناظر حسین نقوی صدر الجواد فاؤنڈیشن مشہد المقدس نے بتایا کہ یہ نہایت ہی افسوس ناک خبر سنکر دل لرز گیا کہ مولانا سید اقتدار مہدی زیدی کا انتقال ہو گیا ہے۔

مولانا مرحوم کافی پرتلاش اور خدمتگزار و دلسوز افراد میں سے تھے مولانا مرحوم نے جامعہ ناظمیہ سے تعلیم حاصل کر کے حوزہ علمیہ قم سے اعلاء تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ہی اپنے وطن واپس پہنچ کر جامعہ امام مھدی ع کی تأسیس کی اور دینی خدمات بھی اپنے وطن میں انجام دیتے رہے    
اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

بالخصوص آپ کے فر زند ارجمند حجت الاسلام مولانا سید عابس مہدی مقیم حوزہ علمیہ مشھد مقدس کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فر۔ماے یقینا پردیس میں اس عظیم غم کی خبر سنکر آپ بیتاب ہونگیں مگر آپ کے غم کو کم کرنے کے لئے سرور شھیدان حضرت ابا عبد اللہ الحسین ع کا غم جو چاہنے والوں کے غم کو کم کر دیتا ہے وہ ایام غم پیش نظر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .