۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اقوام

حوزہ/ہندوستان کے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیاز برتنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے ہندوستان میں کورونا وائرس کی آڑ میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلی حکام کی جانب سے مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو کورونا وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اقدامات کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .