ہفتہ 26 اپریل 2025 - 10:45
امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک، کار ڈیلرشپ نے خریداری سے روکا

حوزہ/ امریکہ کی ریاست میشیگن میں ایک کار ڈیلرشپ کی جانب سے ایک مسلمان شہری کو صرف مذہب کی بنیاد پر گاڑی فروخت کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ یہ واقعہ عرب نژاد امریکی شہری ایهب الجبالی کے ساتھ پیش آیا جنہیں ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے خریداری سے روک دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی ریاست میشیگن میں ایک کار ڈیلرشپ کی جانب سے ایک مسلمان شہری کو صرف مذہب کی بنیاد پر گاڑی فروخت کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ یہ واقعہ عرب نژاد امریکی شہری ایهب الجبالی کے ساتھ پیش آیا جنہیں ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے خریداری سے روک دیا گیا۔

اس واقعے کے خلاف 24 اپریل کو امریکی شہری آزادیوں کی یونین (ACRL) کی حمایت سے ڈیٹرائٹ شہر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ایهب الجبالی اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ الجبالی نے کہا: "مجھے اس واضح امتیازی سلوک سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ امریکہ میں مسلمانوں کی روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کے لیے گاڑی خریدنا بظاہر ایک سادہ عمل ہے، لیکن مسلمانوں کے لیے یہ بھی تعصب کا شکار ہو چکا ہے، جو امریکہ میں شہری حقوق کے ناقص نفاذ کی علامت ہے۔

ACRL کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مریم چارا نے اس واقعے کو میشیگن میں عرب اور مسلمان برادری کے خلاف جاری تعصبات کا افسوسناک مظہر قرار دیا اور الجبالی کی طرف سے دائر کردہ قانونی درخواست کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس صرف ایک کیس پر روشنی ڈالنے کا موقع نہیں بلکہ پورے مسلم معاشرے کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز بلند کرنے کی ایک کوشش تھی، تاکہ ریاستی و قومی سطح پر انصاف اور برابری کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha