اسلامو فوبیا
-
ہیمبرگ اسلامک سینٹر کے سربراہ جرمنی چھوڑ نے پر مجبور
حوزہ/ مغربی ممالک نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اپکے مد نظر ہیمبرگ اسلامک سینٹر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مفتاح کو 14 دنوں کے اندر جرمنی چھوڑ دینا پڑے گا۔
-
امریکہ میں اسلاموفوبیا میں اضافہ؛ نیویارک میں ایک مسلمان پر حملہ
حوزہ/ نیویارک میں ایک مسلمان شخص پر حملے کے بعد پیر کو اس نسل پرستانہ جرم کی تحقیقات کے لیے فرد جرم عائد کی گئی۔
-
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ
حوزہ/ حالیہ رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، یہ ملک تقریباً 50 لاکھ مسلمانوں پر مشتمل ہے، جو مغربی یورپ میں مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی ہے۔
-
مغرب کے تین خطرناک منصوبے؛ اسلامو فوبیا، ایرانوفوبیا اور شیعہ فوبیا
حوزہ/ مجمع جہانی تقریب برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے دنیائے اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے عالمی استکبار کے مقاصد اور منصوبوں کی وضاحت کی اور کہا کہ اسلامو فوبیا شیعہ فوبیا اور ایرانو فوبیا، اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مغرب کے خطرناک منصوبے ہیں۔
-
ہندوستان میں مسلمانوں کا حال اور مستقبل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے ہندوستان کے موجودہ حالات ، خاص طور پر اقلیتی فرقوں پر ظلم و زیادتی اور تشدد وہراسانی کے واقعات و حادثات میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے ایک تحریر لکھی ہے۔
-
لندن میں اسلامک کلچرل سینٹر پر حملہ اور آتشزدگی
حوزہ/ لندن میں اسلامو فوبک حملے میں ایک اسلامی ثقافتی مرکز کو آگ لگا دی گئی ہے، فسادیوں نے عمارت میں موجود قرآن مجید کو ایک کمرے میں اکٹھا کیا اور اسے آگ لگا دی۔
-
فرانس میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں حجاب پر حملہ
حوزہ/ فرانس میں ایک عرصے سے مسلمان خواتین کو پردے کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔
-
اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش
حوزه/ ہندوستان کی جماعت اسلامی نے اس ملک کے تعلیمی اداروں میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
اسکول میں مسلمان بچے کو مارنے پر ٹیچر کے خلاف کارروائی کے بجائے صحافی کے خلاف مقدمہ درج
حوزہ/ آلٹ نیوز کے شریک بانی اور حقائق کی جانچ کرنے والے صحافی محمد زبیر کے خلاف بچوں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
-
فرانسیسی حکومت نے اسکولوں میں طالبات کے عبایہ پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی
حوزہ/ فرانس نے سرکاری اسکولوں میں مسلم طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
گزشتہ 6 مہینوں میں 6 مرتبہ قرآن کی بے حرمتی۔ یورپ آزادی کا گہوارہ ہے توہین کا ؟
حوزہ/ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بعض یورپی ممالک میں کم از کم 6 مرتبہ قرآن پاک کی توہین کی گئی ہے، لیکن بعض مغربی حکومتیں، جو خود کو آزادی کا گہوارہ سمجھتی ہیں، آزادی اظہار رائے کے بہانے اس توہین حمایت کرتی ہیں اور توہین مقدسات کو جائز قرار دیتی ہیں۔
-
مولانا سید علی جعفر شمسی:
آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کریم کی اوراق کو جلانا اسلاموفوبیا کی بدترین مثال ہے
حوزہ / نمائندہ قائد محترم پاکستان شعبہ اصفہان نے کہا: عدالتی سطح پر قرآن پاک کے نسخہ سوزی کی اجازت دراصل عدل و انصاف کا جنازہ نکلنے کی پیش بینی ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی مذهب کے مقدسات کو جلانا اسلاموفوبیا کی بدترین مثال ہے
-
اہانت قرآن کریم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی"بزدلانہ اور افسوسناک": مولانا وسیم رضا الکشمیری
حوزہ/ غیرتمند حکمرانوں اور مسلم امہ کے رہبران سے سویڈن کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور تجارتی تعلق کو محدود کرنے کا مطالبہ۔
-
سویڈن حکومت کے ذریعہ قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی اجازت دینا اسلاموفوبیا کی بدترین شکل ہے: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ سویڈن حکومت کے ذریعہ قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی اجازت دئیے جانے پر مجلس علمائے ہند کے اراکین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے،علما نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور سویڈن سرکار کے خلاف سخت موقف اختیار کیاجائے ،تاکہ مذہبی مقدسات کی اہانت پر لگام لگائی جاسکے ۔
-
سویڈن میں اسلامو فوبیا میں اضافہ
حوزہ/مغرب میں آزادی بیان کے نام پر مذاہب کی بے حرمتی اپنے عروج پر ہے۔
-
اتراکھنڈ میں مسلم تاجروں کو 15 جون تک اپنی دکانیں خالی کرنے کی دھمکی
حوزہ/ مسلمان تاجروں کو 15 جون تک دکانیں خالی کرنے کی دھمکی دینے والے پوسٹر ہندوستان کے اتراکھنڈ کے شہر اُتر کاشی میں گزشتہ ماہ اقلیتی برادری کے ایک شخص سمیت دو نوجوانوں کے ذریعہ 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آئے ہیں۔
-
بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان، روادار مسلمان گنتی کے ہیں
حوزہ/ مرکزی مملکتی وزیر قانون و انصاف ستیہ پال سنگھ بگھیل نے کہا کہ روادار مسلمان گنتی کے ہیں، روادار مسلمانوں کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی۔
-
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک جاری/ دو ایسے واقعات جس پر امریکہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا
حوزہ/ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک جاری ہے، میں دو ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر امریکی حکومت اور اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
-
دہلی میں ڈھائی سو سالہ قدیم مسجد کے کچھ حصے کے ساتھ مدرسہ پر چلا بلڈوزر
حوزہ/ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں واقع ایک مسجد اور اس میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن کی دیوار اور کمروں پر سرکاری عملے نے بلڈوزر چلا دیا۔
-
کیا ہندوستان میں تشدد کے حالیہ واقعات مسلمانوں کی نسل کشی کی علامت ہیں؟
حوزہ/ حال ہی میں ہندوستان کے کئی علاقوں میں رام نومی اور دیگر ہندو تہواروں کے درمیان مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد پر کئی ممالک نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے مسلمانوں کے قتل عام سے جوڑ دیا ہے۔
-
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں تقریب مذاہب و مسالک کے عنوان سے دعوت افطار
حوزہ/ اَمف فیڈریشن (AMAFHH Federation) کی جانب سے اتوار ۲۶ مارچ کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں تقریب مذاہب و مسالک کے عنوان سے ایک افطار کی دعوت دی گئی جس میں حکومتی وزراء و ممبران پارلیمنٹ و مختلف و مذاہب کے راہنماء و اکابرین نے شرکت کی۔
-
ارجنٹینا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے 15 مارچ "اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن" قرار دینے کی تجویز
حوزہ/ ارجنٹائن کے ایوان نمائندگان میں قرطبہ ریاست کے نمائندے ’سوہر السوکاریا‘ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے، اس منصوبے کا بنیادی مقصد بیداری میں اضافہ اور مسلم کمیونٹی کے لیے احترام کو فروغ دینا اور اسلامو فوبیا کے واقعات کی فوری شناخت کرنا ہے۔
-
دنیا بھر میں مسلمانوں سے کی جانے نفرت قابل مذمت ہے: اقوام متحدہ
حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلام فوبیا پھیلانے پر کڑی تنقید کی ہے اور ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا دن قرار دیا ۔
-
بہت سے امریکی رہنما اسلامو فوبیا کو فروغ دیتے ہیں: امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
حوزہ/ امریکی پارلیمنٹ کی رکن الحان عمر نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے کچھ رہنما کانگریس میں کسی مسلمان کو نہیں دیکھنا چاہتے۔
-
توہین قرآن کا واقعہ "اسلاموفوبیا" کی انتہائی صورت کا غماز ہے، علامہ محمد حسین اکبر
حوزہ/ اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈا اور توہین آمیز واقعات کا ایک سلسلہ جاری ہے۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل:
دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے سلسلہ میں کی جانے والی دشمنوں کی کوششیں ایک سنگین خطرہ ہیں
حوزہ / اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے دورہ پاکستان اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
-
پولیس کے نوٹس کے بعد بھی نرسمہانند دھرم سنسد کے انعقاد پر بضد
حوزہ/ اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے ہندوتوا رہنما اور شہر کے داسنا دیوی مندر کے پجاری یتی نرسمہانند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کو 'دھرم سنسد' اور اس کی تیاری کی میٹنگ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے لیے انہوں نے اجازت نہیں لی ہے۔
-
تاجروں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے سیاست دانوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی
حوزہ/بنگلورو کے تاجروں نے عام لوگوں سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی کرنے والے سیاسی رہنماوں کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اسلامو فوبیا کا نظریہ آج مغربی دنیا میں نافذ کیا جا رہا ہے
حوزہ/ ترک شیعہ علماء یونین کے سربراہ نے کہا کہ اسلام کو دنیا کے سامنے پیغمبر اکرمؐ کے حقیقی تصور سے متعارف کرایا جائے۔ یہ صرف پیغمبر اسلامؐ کی تبلیغ سے ہی ممکن ہے۔
-
کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 71 فیصد اضافہ
حوزہ/ کینیڈا میں ۲۰۲۰ سے ۲۰۲۲ کے درمیان مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔