۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ممبئی عزاداری

حوزہ/ ہندوستان کے اہم شہر ممبئی کی ہائی کورٹ نے شیعہ مسلمانوں کو کچھ شرائط کے ساتھ عاشورہ کے دن تعزیہ اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ تعزیہ کے جلوس میں پانچ سے زیادہ افراد شرکت نہيں کر سکیں گے اور یہ اجازت صرف ممبئی کے لئے دی جا رہی ہے اور مہاراشٹرا کے کسی اور مقام پر تعزیہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب ملک میں کہیں بھی محرم کے جلوس کی اجازت دینے اور تعزیہ اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت عظمی نے کہا تھا کہ وہ اس ضمن میں عام حکم نہیں دے سکتی لیکن لوگ اپنی ریاست کے ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ممبئی ہائی کورٹ نے شیعہ مسلم تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے علامتی انداز میں جلوس نکالنے اور تعزیہ اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ شیعہ برادری کے لوگوں کو 30 اگست کو شرائط کے ساتھ تعزیہ اٹھانے کی اجازت ہے کہ تعزیہ کو پہلے سے طے شدہ راستے پر ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ کے درمیان اٹھایا جائے گا ، تعزیہ کو ٹرک پر رکھا جائے گا اور صرف پانچ افراد کو اس میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل پر کڑی نگرانی کرے۔ شیعہ ادارہ نے اپنی درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ اگر ریاستی حکومت صحت عامہ کے اصولوں کے ساتھ مطابق گنیش وسرجن کی اجازت دے سکتی ہے تو اسے محرم کے جلوس کی بھی اجازت دینی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • شکیل احمد IR 11:35 - 2020/08/30
    0 0
    اور جو جلوس تالی اور تھالی کے لئے نکالا گیا تھا اس سے کروانا ختم ہوا تھا۔5 اگست کو شیلا نیاش نکالا نہی گیا تھا۔اب ہندوستان میں ایک ایسی بیماری آئے کی ہندوستانی پارلیمینٹ ساف ہو جائے۔