۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ہندوستانی وزیر دفاع کا دوره ایران

حوزہ/ راجناتھ سنگھ: "تہران میں ایران کے وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے میری ایک بہت نتیجہ خیز اور مفید ملاقات ہوئی۔ . ہم نے افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ تعاون سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے تہران دورے اور ایرانی دفاعی عہدیداروں سے ملاقات کو مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

اپنے ایران دورے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ: "تہران میں ایران کے وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے میری ایک بہت نتیجہ خیز اور مفید ملاقات ہوئی۔ . ہم نے افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ تعاون سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔"

ایرانی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی اور ہندوستان کے وزیر دفاع کے مابین ملاقات کے دوران علاقائی، بین الاقوامی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستانی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .