۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
pp kits

حوزہ/ قائم عج ویلفیئر سوسائٹی اور اسکے مولانا علی حیدر فرشتہ کی جانب سے نگرم آندھراپردیش کے مومنین کی متاثرہ اموات کی تکفین و تدفین کے لئے pp kits کی فراہمی پر مولانا سید عباس باقری نگری نے شکریہ ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آندھراپردیش کے مومنین کی متاثرہ اموات کی تکفین و تدفین کے لئے pp kits کی فراہمی پر قائم عج ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد دکن اور مولانا علی حیدر فرشتہ کا صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ سید عباس باقری نگری نے سراہا اور اظہار تشکر کیا۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

باسمہ تعالی

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: 
"من أصبح لا يهتم بأمور المسلمين فليس منهم"
"جو بھی صبح کرے اور مسلمانوں کے امور کے بارے میں کوئی اہتمام نہ کرے  وہ مسلمانوں میں سے نہیں ہے" (وسائل الشیعہ، ج 16، ص337)

 قابلِ ستائش ہیں وہ لوگ جو موجودہ مُہلک وباء کے دور میں نہ صرف مستحقین کا مُسلسل خیال فرماتے چلے آرہے ہیں بلکہ وباء سے متاثر میتوں کی تجہیز و تکفین اور تدفین کرنے والے جیالوں کی حفاظت کے لئے PP Kits کی فراہمی کے ذریعہ بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے خدا، رسول اور اہلبیت علیہم السلام کی خوشنودی کا باعث قرار پارہے ہیں. 
اس طرح کے بے لوث مخلصانہ خدمات انجام دینے والے اداروں میں سے ایک پُر افتخار ادارہ قائم (ع)  ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد دکن ہے جو زیر نظارت و صدارت فخرِ ملت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ صاحب قبلہ و کعبہ (امام جمعہ و مدیر محترم حوزۃ الامام القائم عج)  عرصۂ دراز سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں قوم کی خدمت میں شب و روزمنہمک ہے. 
 مذکورہ ادارہ کی جانب سے نگرم، ضلع مشرقی گوداوری، آندھراپردیش کے مومنین کی متاثرہ اموات کی تکفین و تدفین کے لئے pp kits کی فراہمی قابلِ ستائش ہے جس کے لئے نگرم کے مومنین اور ناچیز بنفسِ نفیس "قائم عج ویلفیئر سوسائٹی" اور بالخصوص مولانا فرشتہ صاحب کا شکر گزار ہے
خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مذکورہ ادارہ کے تمام افراد اور اُن کے تمام متعلقین کو اور تمام عزادارانِ شہدائے کربلا کو ہر وباء و بلا سے محفوظ رکھے اور جلد از جلد قائم آلِ محمد عج کا ظہور ہو۔ آمین یا رب العالمين 

شکرگزار : سید عباس باقری نگری
صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ
09/09/2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .