۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید رضا حیدر رضوری

حوزہ/ مخلص ترین بے لوث ترین ہمہ وقت خدمتگار حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد ہندوستان کے استاد حجۃالاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید رضا حیدر رضوری قبلہ اپنی خدمات کا حصہ ادا کرکے دار مصائب و فنا سے دار لطف و بقا کی طرف روانہ ہوگئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید شمیم رضا رضوی نے خبر دیتے ہوئے کہا،مخلص ترین بے لوث ترین ہمہ وقت خدمتگار حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد ہندوستان کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید رضا حیدر رضوری قبلہ اپنی خدمات کا حصہ ادا کرکے دار مصائب و فنا سے دار لطف و بقا کی طرف روانہ ہوگئے۔ 

مولانا سید شمیم رضا نے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جا رہا ہے آج مولانا سید رضا حیدر رضوی کا 60 سال کی عمر میں کچھ دیر پہلے الہ آباد نازرتھ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔مولانا جامعہ ناظمیہ لکھنؤ کے فارغ التحصیل کے بعد حوزہ علمیہ قم میں تقریبا 1985 سے 1990 تک مصروف درس رہے اور اسکے بعد مدرسہ انوار العلوم آلہ آباد میں تدریس کی سعادت نصیب ہوئی اور ابھی تک آپ وہاں پر یہ طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اور اس وقت جتنے بھی حوزہ علمیہ انوار العلوم کے شاگرد ہیں قم و نجف یا کسی اور مقام پر سب انکے شاگردوں میں سے ہیں۔ مگر کیا خبر تھی کہ اتنی جلد ی  موت سے ہمکنار ہونگے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔

مولانا سید جواد حیدر جوادی مدیر حوزہ علمیہ انوار العلوم الہ آباد بہت ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچپن کے ساتھی دوست شریک کار مولانا رضا حیدر صاحب قبلہ کا ابھی انتقال ہوگیا ہے سورہ فاتحہ اور دعائے مغفرت کی التماس ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .