۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان

حوزہ/ مرحوم نجف اشرف کے محصل اور سابقین سے تھے، اپنی پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت میں صرف کر دی، کرگل، ممبئی اور پھر چالیس سال تک شہر سانگلی میں جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتے رہے اور دین کی خدمت میں منہمک رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ حسن مبلغی کے انتقال پرملال پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان، حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جبران ناپذیر فقدان پر حضرت ولی عصر ارواحنالہ الفداء ، علمائے اعلام اور سانگلی کے مومنین کرام، نیز مرحوم کے وارثین ، اور جملہ اعزا و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

اناللہ واناالیہ راحعون

شہر سانگلی کے امام جمعہ، متقی و پرہیز گار اور اخلاق حسنہ کے مالک حضرت حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا حاج شیخ حسن مبلغی کے انتقال کی خبر نہایت افسوسناک اور غم انگیز تھی ، مرحوم نجف اشرف کے محصل اور سابقین سے تھے، اپنی پوری عمر دین مبین اسلام کی خدمت میں صرف کر دی ، کرگل، ممبئی اور پھر چالیس سال تک شہر سانگلی میں جمعہ و جماعت کے فرائض انجام دیتے رہے اور دین کی خدمت میں منہمک رہے ، نہایت صبر و برداری، تواضع اور اخلاق محمدیؐ کے ذریہ جوانوں کو مجذوب اور پھر ان کی تربیت کرتے اور ان کے سینوں کو علوم آل محمد سے منور
فرماتے۔

ہم اس جبران ناپذیر فقدان پر حضرت ولی عصر ارواحنالہ الفداء ، علمائے اعلام اور سانگلی کے مومنین کرام، نیز مرحوم کے وارثین ، اور جملہ اعزا و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم کی بارگاہ میں مرحوم کی رحمت و مغفرت اور وارثوں کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کے خواستار ہیں۔

والسلام

مہدی مہدوی پور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .