۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا محمد اسلم رضوی

حوزہ/: مرحوم شیخ حسن نجفی ایک جامع الشرائط عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک با عمل، صالح اور متواضع عالم تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد اسلم رضوی نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن نجفی سانگلی کے مہاراشٹرا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مرد الہی و مبلغ مکتب اہلبیت علیہ السلام کا دنیا سے کوچ کرنا ایک ایسا نقصان ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

حجة الاسلام عالى جناب شيخ حسن مبلغي نور الله مرقده الشريف کی جانگداز رحلت کی خبر سن کر   صرف اس حقیر ھی کو نہیں بلکہ ہر اس شخص کو بیحد تکلیف پہنچی ہے جو مولانا مرحوم سے واقف تھا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ موصوف ایک جامع الشرائط عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک با عمل، صالح اور متواضع عالم تھے ایسے مرد الہی و مبلغ مکتب اہلبیت ع کا  دنیا سے کوچ کرنا ایک ایسا نقصان ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

پروردگار عالم سے دعا ہے کہ مولانا کے پسماندگان کو اس غم کے سہنے کی طاقت و قوت مرحمت فرمائے اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

و السلام

محمد اسلم رضوی، شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .