جمعرات 3 ستمبر 2020 - 02:30
ہندوستان نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع کردی

حوزہ/ نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سیول ایوی ایشن نے پیر کو اس توسیع کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے ڈی جی سی اے نے پیر کو ایک سرکولر جاری کرکے بین الاقوامی پروازوں پر اکتس اگست سے تیس ستمبر تک توسیع کا اعلان کیا۔

ہندوستان کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس پابندی کا اطاق کارگو اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر نہیں ہوگا اور منتخب روٹوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازں کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے بائیس مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha