۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میرٹھ زیدی فارم عزاخانہ ی پنجتنی کا منفرد آن لائن عشره محرم

حوزہ/ کرونا کی وجہ میرٹھ کے جوانوں نے امام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن کی طرف سے پورے شھر میرٹھ میں بڑی بڑی ھولڈنگ اور پوسٹر بینر کے ذریعہ سے پیغام امام حسین علیہ السلام ہر مذہب و ملت تک پہونچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرٹھ میں ہر سال کی طرح امسال بهی عشره محرم عزا خانه پنجتنی زیدی فارم میرٹھ کی طرف سے انعقاد کیا گیا لیکن کرونا کی وجہ سے اس سال جوانوں کی محنتوں کی بنیاد پر آن لائن عشرہ جسکو حجت الاسلام مولانا سید عمار حیدر نے خطاب فرمایا جسکا عنوان تھا "پر آشوب دور اور ھماری ذمہ داری ۔" 

رپورٹ کے مطابق، عزاخانوں اور گھروں میں مومنین ال سی ڈی اور دیگر ذرائع سے اپنے گھروں میں بھی آن لائن مجلسیں سنیں اور جناب سیدہ کو انکے لال کا پرسہ پیش کیا۔ 

اس عشرہ کو براہ راست نبا فاؤنڈیشن حوزہ معصومہ قم   چینل سے مومنین کی خدمت میں پیش کیا گیا۔کرونا کی وجہ میرٹھ کے جوانوں نے امام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن کی طرف سے پورے شھر میرٹھ میں بڑی بڑی ھولڈنگ اور پوسٹر بینر کے ذریعہ سے پیغام امام حسین علیہ السلام ہر مذہب و ملت تک پہونچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .