حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں محمدی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بروز یکشنبہ مومنین کرام کی کثیر تعداد نے روز اربعین کے جلوس میں شرکت کی ۔
مجلس عزا کو معروف خطیب حجت الاسلام مولانا سید محمد ذکی حسن نے خطاب کیا ۔ مولانا نے زیارت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام میں نقش کربلا کو بیان کیا اور بتایا کہ آج اسلام و شریعت کی بقا امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہی کے سبب ہے ۔
نیز یہ بھی بیان کیا کہ زیارت امام حسین علیہ السلام انسانی زندگیوں میں ظاہری و باطنی انقلاب کا ذریعہ ہے، بشریت کی ارتقاء کا راز زیارت میں پوشیدہ ہے اور زائر اپنی دنیا و آخرت کو اس کے ذریعہ سنوار لیتا ہے ۔