۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ السلام مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ

حوزہ/ حجۃ السلام عالیجناب مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ، امام جمعہ والجماعت سانگلی مہاراشٹرا کی خبر رحلت پر علماء ہندوستان کا اظہار افسوس اور مرحوم کے لواحقین سے  تسلیت و ہمدردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ السلام عالیجناب مولانا شیخ حسن نجفی طاب ثراہ، امام جمعہ والجماعت سانگلی مہاراشٹرا کی خبر رحلت پر علماء ہندوستان کا اظہار افسوس اور مرحوم کے لواحقین سے  تسلیت و ہمدردی۔

مجمع علمائے شیعہ جنوب ہند

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم : موت العالم مصيبة لا تجبر و ثلمة لا تسد 

عالم دین کی موت ایک ایسی مصیبت ہے جس کی تلافی نہیں کی جا سکتی اور ایک ایسا خلا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ حجة السلام عالیجناب مولانا شیخ حسن صاحب، امام جمعہ والجماعت سانگلی مہاراشٹرا کی خبر رحلت موصول ہوئی۔ انتہائی افسوس ناک حادثہ ہے۔ مرحوم کے انتقال سے یقینا نہ صرف مومنین سانگلی کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لئے ایک ناقابل جبران خسارہ ہے۔ مولانا موصوف نے اپنی پوری زندگی دین مقدس اسلام کی خدمت میں بسر کی اور آخری سانسوں تک تبلیغ دین کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے رہے ۔ موصوف تقریبا گزشتہ چالیس برس سے سانگلی میں امام جمعہ جماعت کے فریضہ کو انجام دے رہے تھے۔ یہ ایک امتیازی خصوصیت ہے کہ موصوف ایک ہی مقام پر اتنے طویل عرصہ تک خدمت دین انجام دینے کے باوجود
مومنین کے درمیان حددرجہ مقبول رہے۔ موصوف نہایت مخلص، متواضع، با عمل اور خوش اخلاق عالم دین تھے۔ ان کی ساده زیستی زبان زدخاص و عام تھی۔ ایسے نیک صفات عالم دین کے وجود با برکت سے محرومی بیشک ایک ناقابل تلافی نقصان
ہے، جسے اس وقت مومنین سانگلی بخوبی محسوس کر رہے ہوں گے اور ہم سب بھی ان کے فقدان سے یہی کیفیت محسوس کر رہے ہیں۔ ایسے الم ناک موقع پر سب سے پہلے امام زمانہ ارواحنالہ الفداء بعده جملہ مراجع کرام، علماء و طلاب ذوي الاحترام، بالخصوص مرحوم کے پسماندگان اور سانگلی کے مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاه ایزد منان میں مرحوم کے لئے علو درجات
کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ و عقیدتمندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.

منجانب: مجمع علمائے شیعہ جنوب ہند

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان 

بسم الله الرحمن الرحیم 
إنا لله و إنا إليه راجعون 

عالم جلیل القدر 
حجۃ الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا شیخ حسن نجفی صاحب ، امام جمعہ والجماعت سانگلی مہاراشٹرا کی خبر رحلت نے حلقہ علم و ادب اور مومنین کو سوگوار کردیا. 
مرحوم نے پوری زندگی سادگی کے ساتھ خدمت اسلام و مسلمین میں گزر بسر کردی۔
مجتمع علماء و خطبا ممبئی کے تمام اراکین مرحوم کے اھل خانہ کی خدمت میں صبر کی تلقین کے ساتھ تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور مرحوم کے علو درجات کے لیے بارگاہ خدا میں دعا کرتے ہیں۔

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان

البلاغ آرگنائزیشن علی پور جنوب ہند کرناٹک 

قال رسول  اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم : مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ 

عالم دین کی موت ایک ایسی مصیبت ہے جس کی تلافی نہیں کی جا سکتی اور ایک ایسا خلاہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ 

حجۃ السلام عالیجناب مولانا شیخ حسن صاحب ، امام جمعہ والجماعت سانگلی مہاراشٹرا کی خبر رحلت موصول ہوئی۔ انتہائی افسوس ناک حادثہ ہے۔ مرحوم کے انتقال سے یقیناً نہ صرف مومنین سانگلی کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لئے ایک ناقابل جبران خسارہ ہے۔

مولانا موصوف نے اپنی پوری زندگی دین مقدس اسلام کی خدمت میں بسر کی اورآخری سانسوں تک تبلیغ دین کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے رہے ۔ موصوف تقریبا گزشتہ چالیس برس سے سانگلی میں امام جمعہ جماعت کے فریضہ کو انجام دے رہے تھے۔ یہ ایک امتیازی خصوصیت ہے کہ موصوف ایک ہی مقام پر اتنے طویل عرصہ تک خدمت دین انجام دینے کے باوجود مومنین کے درمیان حددرجہ مقبول رہے۔

موصوف نہایت مخلص، متواضع، با عمل اور خوش اخلاق عالم دین تھے۔ ان کی سادہ زیستی زبان زدخاص و عام تھی۔ ایسے نیک صفات عالم دین  کے وجودِبا برکت سے محرومی بیشک ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ، جسے اس وقت مومنین سانگلی بخوبی محسوس کر رہے ہوں گے اور ہم سب بھی ان کے فقدان سے یہی کیفیت محسوس کر رہے ہیں۔ 

ایسے الم ناک موقع پر سب سے پہلے امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء، بعدہ جملہ مراجع کرام، علماء و طلاب ذوی الاحترام، بالخصوص مرحوم کے پسماندگان اور سانگلی کے مومنین کی خدمت میں  تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ ایز د منان میں مرحوم کے لئے علوّ درجات کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ و عقیدتمندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔

                                      والسلام 

سرپرست اعلی و اراکین البلاغ آرگنائزیشن علی پور جنوب ہند کرناٹک 

انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ

انا للہ و انا الیہ راجعون
اذا مات العالم ثلم في الاسلام ثلمة لا يسد هاشی

علاقہ صوت کے پرچے گاؤں سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجۃ السلام و مسلمین شیخ حسن مبلغی کے انتقال کی خبر سن کر ہمیں نہایت ہی افسوس ہوا، مرحوم مغفور حجۃ الاسلام و مسلمین شیخ محمد حسن مبلغی گزشتہ کہی سالوں سے سانگلی مہاراشٹرا میں بحیثیت امام جمعہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور اپنے تمام عمر کو ترویج علوم آل محمد علیہ السلام میں صرف کردیا، اللہ تعالی محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کے تمام دینی خدمات کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے۔

انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل مرحوم مغفور حجت الاسلام محمد حسن مبلغی کے انتقال پر امام زمانہ (عج) کے خدمت میں بلخصوص مرحوم کے لواحقین جن میں مرحوم مغفور کے فرزند ارجمند مرتضی علی اور خاندان کے ہر فرد کے خدمت میں عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کے حضور دست بہ دعا ہے کہ مرحوم مغفور حجت الاسلام و مسلمین شیخ محمد حسن مبلغی رحمتہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر کے ساتھ اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
الہی آمین

تحریر: 3 تمبر 2020
ناظر مهدی محمدی
صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .