۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید یوسف حسینی

حوزہ/ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی رحمۃ اللہ علیہ بیماچن سورو۔مقیم قم المقدس ایران انجمن انقلاب مھدی(عج) سورو کے ايک عظیم رکن کی رحلت کی خبر نے تمام علماء، مومنین و مومنات کو مایوس و غمگین کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ انجمن انقلاب مہدی کرگل لداخ نے حجت الاسلام و المسلمین سید یوسف حسینی کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کی موت یقیناً، ناقابل پذیر جبران ہے جس نے پوری زندگی مکتب تشیع کی خدمت میں گزار دی ہو اور جس نے ذکر آل محمد کو مومنین کی دلوں میں عروج و راسخ کرنے میں ہر وقت کوشاں رہے ہو، ایسے عالم باعمل کی موت فاجعہ بزرگ ہے۔

مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی رحمۃ اللہ علیہ بیماچن سورو۔مقیم قم المقدس ایران انجمن انقلاب مھدی(عج) سورو کے ايک عظیم رکن کی رحلت کی خبر نے تمام علماء، مومنین و مومنات کو مایوس و غمگین کر دیا۔

اس عظیم مصیبت پر انجمن انقلاب مھدی (عج) کے سرپرست اعلی جناب مستطاب سید مجتبی الموسوی و دیگر اراکین و مومنین و مومنات کی طرف سے خاص کر سادات کرگل اور مرحوم کے اہل خانہ و خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں آپ نہایت خوش اخلاق عالم دین اور نیک سیرت اور نیک طینت انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ھئیت قائم آل محمد(عج) کرگل و لہ کے قم المقدس جمہوری اسلامی ایران میں مدیر و مسئول تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • فیروذ احمد IN 09:21 - 2022/01/31
    2 0
    الله مرحوم کو جنت نصیب فرما
  • محمد IN 12:16 - 2022/02/01
    0 0
    کرگل سے رشوت جیسے خرافات کو کم کرنے کے لئے ہمارے کرگل لداخ کے مذہبی اداروں نے کچھ کام نہیں کیا بلکہ اس خرافات اور بد کاری کو تقویت پہنچانے میں مدد کی اور ملوث افراد کو مختلف مذہبی حوالات دے کر بچانے کی کو شش کی۔ ایسا کیوں؟