۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید یوسف حسینی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید یوسف حسینی(رہ) آج حوزہ علمیہ قم ایران میں رحلت کرگئے۔مرحوم شہر کرگل کے جدید عالم دین تھے اور ایک عرصے سے حوزہ علمیہ قم میں علماء و طلاب کی خدمت کرتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام و المسلمین سید یوسف حسینی(رہ) آج حوزہ علمیہ قم ایران میں رحلت کرگئے۔مرحوم شہر کرگل کے جدید عالم دین تھے اور ایک عرصے سے حوزہ علمیہ قم میں علماء و طلاب کی خدمت کرتے رہے۔

اس موقع پر کالم نگار و تجزیہ نگار جناب محمد جواد حبیب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش مزاج، محب اہلبیت علیہم السلام و قوم و ملت کے لیے دلسوز تھے ان کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اور مرحوم کے لواحقین،خاندان سادات حسینی،علاقے سورو خصوصا انجمن انقلاب مہدی(عج) سے منسلک علمائے کرام اور مومنین کی خدمت میں دلی تعزیت کے ساتھ مرحوم سید کی مغفرت و علو درجات اور جملہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کا طلبگار درگاہ احدیت سے رہوں گا۔امید ہے شفاعت و عنایت حضرت معصومہ قم علیہا سلام للہ شامل حال رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .