۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم عسکری

حوزہ/ مرحوم تقریبا 15سال نجف اشرف میں کسب علم کے بعد جب ممبئی پہنچے تو اُنہوں نے اپنی دینی خدمات ممبئی کے مختلف دینی مدارس میں کی اور اسکے بعد تقریبا 30 حوزہ علمیہ مدرسہ امام باقر علیہ السلام بھیونڈی میں خدمت تدریس انجام دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممتاز عالم دین و استاد حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ ابراہیم عسکری،کا آج ممبئ میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم تقریبا 15سال نجف اشرف میں کسب علم کے بعد جب ممبئی پہنچے تو اُنہوں نے اپنی دینی خدمات ممبئی کے مختلف دینی مدارس میں کی اور اسکے بعد تقریبا 30 حوزہ علمیہ مدرسہ امام باقر علیہ السلام بھیونڈی میں خدمت تدریس انجام دیا۔

مرحوم استاد گرانقدر کلامی موضوعات و ادبیات عربی کے ماہر تھے آج سارے ہندوستان میں ہزاروں کی تعداد میں مرحوم کے شاگرد اپنے استاد کی تعلیمات کی روشنی میں خدمت دین میں مصروف ہیں۔ مرحوم اپنی تدریسی مہارت کے لئے ہمیشہ طلاب کے محبوب رہے اور مشکل سے مشکل مسائل کو انتہائی سادہ زبان میں ذہن نشین کرادیتے تھے۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس مصیبت پر حوزات علمیہ ہندوستان اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار بحق معصومین علیہم السلام مرحوم کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت خاص میں جگہ عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .