۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مراد رضا رضوی

حوزہ/ دور حاضر کے بے غیرت مرد تو اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں بس زینبی خواتین ہی اس ثقافتی قتل عام کا بدلہ لے سکتی ہیں جس سے امام زمان عج کا جسم اور روح دونوں زخمی ہے۔ امید ہے ہر علاقے کی خواتین کوفہ کی خواتین  کے عمل کو دہرا کر روح جناب سیدہ کو سکون عطا کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے مشہور و معروف خطیب اور محقق و مصنف اور محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کے صدر مولانا سید مراد رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوں تو کوفہ والوں کو برابھلا بہت کہا جاتا ہے لیکن یہاں کی جواں مرد عورتوں نے کچھ ایسے کارنامے انجام دیے ہیں جو آج تک بے غیرت مردوں کے منہ پر بھر پور طمانچہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یزید ملعون کے جہنم واصل ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے طے کیا کہ عمر سعد کو خلیفہ بنا لیا جاے کیونکہ وہ صحابی رسول سعد بن ابی وقاص کا بیٹا بھی ہے اور اسلام کے لیے اس کے خدمات بھی ہیں۔ اپنی اپنی بے غیرتی کا جنازہ آپنے کاندھو پر اٹھاتے ہوے یہ مرد نما عورتیں دار الامارہ کی طرف آگے بڑھ رہے تھے .کسی نے یہ خبر عورتوں کو ہہنچا دی اور کچھ عورتیں ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے پتھر سنبھالےسڑک پر دوڑ ہڑیں اور بے غیرت جتھے کو یہ کہتے ہوے سنگسار کرنے لگیں کہ قاتل حسین مظلوم خلیفہ نہیں بن سکتا. مجبور ہو کر عمر سعد سمیت سارے بے حیاؤں کو منہ چھپا کر بھاگنا پڑا اور اس طرح تاریخ ایک گھناؤنے دھبے سے محفوظ رہ گئی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں بھی ہندوستان کے یر علاقوں میں آج ایسی ہی عورتوں کی ضرورت ہے جو ہاتھوں میں پتھر اور کالک لے کے ان تمام بے غیرتوں کو دوڑا لیں جنہوں نے 20اپریل2021مطابق7/رمضان المبارک 1442ہجری بروز منگل کو لکھنو کےوقف بورڈ کیمپس میں امام زمانہ عج کےسینے میں خنجر اتار کے ان کو لہو لہان کیا ہے۔

مولانا مراد رضا آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے بے غیرت مرد تو اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں بس زینبی خواتین ہی اس ثقافتی قتل عام کا بدلہ لے سکتی ہیں جس سے امام زمان عج کا جسم اور روح دونوں زخمی ہے۔ امید ہے ہر علاقے کی خواتین کوفہ کی خواتین  کے عمل کو دہرا کر روح جناب سیدہ کو سکون عطا کریں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .