۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایٹمی پلانٹ پر حملہ ہوا کہا ں سے؛صیہونیوں میں سخت تشویش

حوزہ/ یروشلم میں قابض حکومت کی سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیاں ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کو لے سخت پریشانی اور حیرت میں ڈوے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی عکا نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکے کی وجوہات کے سلسلہ میں اسرائیلی سکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق  جمعرات کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ النقب کے جنوبی حصے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

میڈیا نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اسدود ، قدس ،جفعات اور  زائف سمیت متعدد شہروں کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد  نےکئی دھماکوں کی آواز سنی، اسرائیل کے چینل 13 کے نمائندے الموگ بوکر نے بتایا کہ ڈیمونا کے نواحی علاقے ابو قرینات ، جہاں سائرن کی آواز سنائی دی، کے رہائشیوں  نے بتایا کہ زوردار دھماکے سے ان کے مکان لرز اٹھے اور اسی وقت سائرن بجنے لگا۔

ادھر اسرائیلی اخبار معاریو کے نامہ نگار تألیف رام نے بتایا کہ ابھی تک ایسی کوئی اطلاع شائع نہیں ہوئی ہے کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا، اسی دوران ، عبرانی زبان کی ویب سائٹ 0404 نے اطلاع دی کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ شام سے ایک میزائل فائر کیا گیا تھا جوالنقب کے مشرق میں کھلے علاقوں میں لگا۔

جبکہ  اسرائیلی صحافی یا ہلر نے بھی ٹویٹ کیا کہ جب شام میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام میں متعدد حملے کیے ہیں تو اس کے بعد صبح تقریبا 1: 45 بجے ، ڈیمونا میں ایک سائرن کی آواز آئی  اس کے بعد وسطی اسرائیل میں متعدد دھماکے ہوئے ،تاہم اسرائیلی سکیورٹی خدمات جلد ہی ایک غیر معمولی واقعے کی وضاحت کرنے والا بیان جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ اگر اسرائیلی ذرائع سے موصولہ خبریں درست ہیں تو کچھ غیر معمولی واقع ہوا ہے کیونکہ ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب گاؤں ابو قرینات کے قریب ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے  اور اس پاور پلانٹ کے قریب پیٹریاٹ سسٹم کو چالو کردیا گیا ہے۔

اسرائیل ایٹمی پلانٹ پر حملہ؛ صیہونیوں میں سخت تشویش

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .