حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بیت المقدس پر قبضہ کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہی بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے،امام خمینی رح عالم اسلام کے منفرد لیڈر ہیں جنہوں نے قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے آواز بلند کر کے شعور دیا کہ اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی اور غیر شرعی ہے آج استعمار اور طاغوت فکر خمینی رح سے خوف زدہ ہے امام خمینی نے جمعہ الوداع کو یوم القدس اور مظلومین و محرومین کا دن قرار دیا اگر عالم اسلام قدس کی آزادی چاہتا ہے تو تحریک فکر امام خمینی کا حصہ بننا پڑے گا۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام علامہ اشفاق وحیدی العصر سوسائتی آف آسٹریلیا میں جمعہ الوداع کے دن نماز جمعہ کے خطبہ میں اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حواری انسانیت کے قاتل ہیں جس کی مثال بے گناہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام ہے آئے روز اس کی سیاہ کاریاں دنیا میں عیاں ہو رہی ہیں آج پورے عالم اسلام اسرائیلی ایجنڈے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیں بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطین مسلمانوں کا قتل عام روکنے میں اپنا مثبت کردار دار کریں۔آج پوری دنیا میں جو آزادی اور حریت کے نام پر تحریک بیداری کا آغاز ہے وہ فکر خمینی کے نتیجے میں ہے، مکتب اہل بیت کی فکر رکھنے والے پیروکار کا ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ہمیشہ نمایا کردار رہا ہے۔
آخر میں علامہ اشفاق وحیدی نے فلسطین کشمیر یمن عراق شام افغانستان میں ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کی ہے۔اشفاق وحیدی نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ قدس کی آزادی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر طاغوت کے خلاف آواز بلند کریں۔