۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ تحریک کربلا سے ایک ہی پیغام ملتا ہے کہ ہر دور کے طاغوت اور یزید کے سامنے ڈٹ جاؤ اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے نظر آؤ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام محمدی (ص) نفرت، تفرقہ بازی اور انسانیت کی قتل و غارت گری کی ہمیشہ کے لیے نفی کرتا ہے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام اسلام کی صحیح تصویر ہے۔ آج اگر طاغوت اور اس کے ایجنڈ خوف زدہ ہیں تو نظام اسلامی اور نظام ولایت سے کیونکہ ہر دور میں حقیقی نظام نے امت کا دفاع کیا ہے، اسرائیل اور اس کے حلیف نے عوام کے حقوق کو جتنا پامال کیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے، اس دور کے یزید بے گناہ انسانیت کا قتل عام کر کے ذاتی مفاد حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

اس بات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے آسٹریلیا میں رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملبرون میں منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کربلا سے ایک ہی پیغام ملتا ہے کہ ہر دور کے طاغوت اور یزید کے سامنے ڈٹ جاؤ اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے نظر آؤ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران جس نظریہ اور خط پر عمل پیرا ہے وہ پیغام اسلام اور پیغام دین الہی ہے یہی وجہ ہے کہ سامراج نظام اسلامی سے خوف زدہ ہے، مظلوم کی دادرسی اور حقوق کی رسائی جمہور اسلامی ہی کے ذریعہ ممکن ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی طرف زور دیا کہ سامراجی طاقتیں مختلف روپ میں دنیا کو یرغمال بنانا چاہتی ہیں اور بد امنی کا ضربہ لگانا چاہتی ہیں جنہیں نظام ولایت فقیہ ہی کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔
ھمیں مل کر نظام اسلامی کو طاقت ور بنانا چائیے تاکہ دنیا میں عدل و انصاف اور مظلوم کا بول بالا ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .