۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد کریم نماینده ائتلاف فتح عراق

حوزہ/عراقی فتح الائنس کے رہنما محمد کریم نے عراقی حکومت سے بہت جلد امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کے انخلاء کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فتح الائنس کے رہنما محمد کریم نے عراقی حکومت سے بہت جلد امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کے انخلاء کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پر ضروری ہے کہ وہ بہت جلد امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرائے اور ملکی امن و امان پر توجہ دے،ملکی امن و امان کا مسئلہ، غیر ملکی افواج خاص طور پر امریکی افواج کو عراق سے نکالنے کے ساتھ حل ہو سکتا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ رکن نے بتایا کہ ایوان نمائندگان نے قرارداد کے طور پر اپنی رائے دے چکے ہیں،تاہم آج حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہت جلد عراقی عوام کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے اس قرارداد پر عملدرآمد کرے۔

محمد کریم نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ جہاں تک ممکن ہو اپنی فوجوں کو عراق میں رکھنے کی کوشش کرتا رہے گا ، کہا کہ امریکی فوجیوں کا عراق میں رہنا، سیکیورٹی فورسز،عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .