حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل حق پارٹی عراق کے سیاسی رہنما محمد ربیعی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غیر ملکی افواج نے عرصہ دراز سے دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ، مزید کہا کہ اس معاونت کو ختم کرنا عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فورسز،کچھ دہشت گرد گروہوں کو عراقی سیکورٹی صورتحال کو خراب کرنے میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
اہل حق پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ممکن نہیں ہے کہ عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک اسٹریٹجک مذاکرات کا اثر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کو بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کرنے کیلئے ایسی تکنیکی کمیٹیوں کو تشکیل دینا چاہئے جو غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بارے میں بات کر سکے۔
ربیعی نے زور دے کر کہا کہ غیر ملکی فوجیوں نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مسئلے کا حل اور دہشت گردی کی حمایت کو روکنا، امریکہ کے ساتھ معاہدے کے عمل اور ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر منحصر ہے۔