۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
ترامپ : بایدن باید قانون ممنوعیت ورود مسلمانان را بازگرداند

حوزہ/امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن سے کچھ اسلامی ممالک پر عائد پابندیوں میں،امریکہ کی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے مزید توسیع دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوبائیڈن امریکہ کو، اسلامی انتہا پسند دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، تو اسلامی ممالک اور پناہ گزین کے امریکہ میں داخلے پر پابندی،جس کو میں نے کامیابی کے ساتھ لاگو کیا تھا، دوبارہ بحال کریں۔ دہشت گرد دنیا بھر میں سرگرم ہیں اور افرادی قوت کو آنلائن اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لئے سمارٹ قوانین کو استعمال کرنا چاہئے، تاکہ میری صدارت سے پہلے،امیگریشن پالیسیوں میں بہت سی غلطیوں کے یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ مرتکب ہوئے،سے روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکی سابق شدت پسند صدر ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ایران، عراق، لیبیا، سومالیا، سوڈان، شام اور یمن سمیت کئی مسلم ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔تاہم، بائیڈن نے اپنی صدارت کے ابتدائی مراحل میں ہی ان پابندیوں کو ختم کردیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .