۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام شیخ جواد خالصی از علمای عراق

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد خالصی نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی سالگرہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے اسرائیل کو مبارکباد دینے کو بہت بڑا جرم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے نامور عالم دین اور شہر کاظمین کے امام جمعہ و الجماعت حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جواد خالصی نے کہا: فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی سالگرہ کے موقع پر اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے مبارکباد دے کر تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور یہ اقدام فلسطین کے پہلو میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے اس اقدام سے عرب امارات کا مخفی چہرہ آشکار ہوگیا اور اس کی خیانت سب پر عیاں ہوگئی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خالصی نے کہا: حکومت اسرائیل نے اس دن کو اسرائیل کے استقلال کا دن قرار دیا ہے لیکن یہ دن فلسطینی سرزمین پر قبضے کا دن ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنے ٹیوٹر کے پیج پر لکھا: "ہم اسرائیل کے یوم استقلال کے موقع پر اسرائیلی شہریوں کو تہنیت و تبریک پیش کرتے ہیں"۔ جس کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے لکھا: "میں تمام اسرائیلی شہریوں کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .