حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے انصار اللہ یمن کے رہنما سیدعبدالملک الحوثی کی طرف سے ایک خط امارات بھیجے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط متحدہ عرب امارات کے حملوں کی روک تھام کی وجہ بنا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سید عبد الملک الحوثی کا خط متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا تاہم اس خط میں انصار اللہ یمن کے رہنما کی جانب سے یمن کے خلاف جاری اماراتی حملوں کی روک تھام کی سفارش کی گئی تھی۔
الحوثی نے نشاندہی کی کہ اس خط نے امارات کو سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد سے سرکاری طور پر نکلنےپر مجبور کردیا۔
یمنی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے کہا کہ امارات کی سعودی اتحاد سے لاتعلقی کے بعد ہم نے حملوں کو روک دیا ہے اور اگر سعودی عرب بھی امارات کی طرح یمن پر جارحیت اور بمباری روکے تو اس کے خلاف ہماری کاروائیاں متوقف ہوں گی۔