۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رضوی ٹرسٹ نجف اشرف عراق

حوزہ/ رضوی ٹرسٹ نجف اشرف عراق کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کی رسالہ عملیہ سے فقہی احکام کے درس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگ انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے ضروری احکام گھر بیٹھے سیکھ سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قوم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوی ٹرسٹ نجف اشرف عراق کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کی رسالہ عملیہ سے فقہی احکام کے درس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگ انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے ضروری احکام گھر بیٹھے سیکھ سکیں۔

ادارہ کے مدیر مولانا سید پرویز حسین رضوی نجفی نے بتایا کہ یہ درس واٹس ایپ گروپ میں ویڈیوز ، آڈیوز اور pdf فائل کے ذریعے ہو رہے ہیں کہ جس میں اب تک الحمد للہ 24 ممالک اور 10 ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہو کر استفادہ کررہے ہیں ہر صبح گروپ میں 2 درس بھیجے جاتے ہیں اور رات میں ٹک (آپشن) والے سوالات کے ذریعے مباحثہ بھی  کروایا جاتا ہے اب تک 34 درس ہو چکے ہیں ان شاءاللہ 100 درس مکمل ہونے کے بعد ادارے کی جانب سے امتحان کے طور پر مسابقہ بھی کروایا جائے گا اسمیں اچھے نمبر حاصل کرنے والے افراد کے درمیان قرعہ کرکے کسی ایک فرد کو ایران و عراق کی زیارت بھی کروائی جائے گی اور دیگر دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔ بقیہ %50 سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو ادارے کی جانب سے سند بھی دی جائیگی۔

مزید کہا کہ درس کے علاوہ لوگوں کو آئمہ طاہرین علیہم السلام کی زندگی سے روشناس کرانے کے لیے ہر مناسبت پر کتاب معین کرکے علمی مسابقے بھی کروائے جاتے ہیں۔

خواہش مند افراد اس نمبر پر رابطہ کریں
+9647835617143

تبصرہ ارسال

You are replying to: .