حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رسول مقبول کی شخصیت سے مزید آشنائی حاصل کرکے دنیا کو اخلاق مصطفی سے باخبر کرنے کے لیے محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی وفلاحی ٹرسٹ کی جانب سے آن لائن ہفتہ وار کلاس "دنیا کو اخلاق رسول اللہ کی ضرورت" کے عنوان سے برگزار کیا گیا ہے۔ جسے قم مقدسہ میں علمی ثقافتی کارکردگی کے لیے معروف ،حوزہ علمیہ قم کے مشہور خطیب و استاد حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی درس دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، درس کا آغاز 4 دسمبر2021 زوم میٹنگ پر ہوگا جسکا وقت انڈیا کے مطابق 8:30 بجے شب جو ہر ہفتہ بروز شنبہ یعنی ہفتہ کے روز ہوگا، درس کی مدت 30 منٹ ہوگی اور اسکے بعد سوال کا وقفہ 15 منٹ رہے گا۔
کلاس میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر اپنا رجسٹریشن کرائیں، واٹساپ رابطہ نمبر: https://wa.me/+916287887881
نوٹ: اپنا نام اور شہر کا نام ضرور لکھ کر روانہ کریں اور صرف میسج کریں کسی بھی طرح فون سے رابطہ نہ کرنے کی گذارش ہے۔