۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مقصد حسینی کے خاص شمارہ "ولایت نمبر"

حوزہ/مدیر محترم نے اگلے شمارے کے حوالہ سے کہا کہ "منجی بشریت"، "محرم نمبر" اور "صدیقہ نمبر" کے بعد اب امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں مزید معلومات پیش کرنے کے لیے "ولایت نمبر" کی اشاعت طے پائی ہے۔ اس لیے اہل قلم سے علمی و ادبی تعاون کی درخواست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے سہ ماہی مجلہ "مقصد حسینی" کی خاص اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چند ایک شمارے اپنی نوعیت کی بہترین اشاعت ثابت ہوئے ہیں۔ قارئین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

ادارہ کے صدر عالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں مدیر محترم عظمت علی کی علمی صلاحیت کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ رسالہ کی کامیابی کا سہرا مدیر کے سر جاتا ہے۔

مدیر محترم نے اگلے شمارے کے حوالہ سے کہا کہ "منجی بشریت"، "محرم نمبر" اور "صدیقہ نمبر" کے بعد اب امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے سلسلے میں مزید معلومات پیش کرنے کے لیے "ولایت نمبر" کی اشاعت طے پائی ہے۔ اس لیے اہل قلم سے علمی و ادبی تعاون کی درخواست ہے۔

مضامین جمع کرنے کی آخری تاریخ 29 جمادی الاول ہے۔ مضامین، ادارہ کے ایمیل: maqsadehusaini110@gmail.com پر ارسال فرمائیں۔ عناوین اور مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ قائم کریں۔ واٹس ایپ نمبر: 9517269196

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .