حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے شائع ہونے والا سہ ماہی رسالہ ’مقصد حسینی‘ کارسم اجرا عمل میں آیا ۔ نمائندہ ولی فقیہ برائے ہندوستان آقائے مہدی مہدوی پور نے اپنے دست مبارک سے رسالہ کا رسم اجراکیا۔ انہوں نے رسالہ کے رسم اجراکے موقع پر جوانوں کو نصیحت کی ۔ انہوں کہا کہ جوانی کی قدرو قیمت کو پہچانیں ، اسے ضائع نہ ہونے دیں بلکہ اطاعت الٰہی میں بسر کریں ۔
اس موقع پر ادارہ مقصد حسینی کے صدراور رسالہ کے ایڈیٹرعالی جناب مولانا سید رضا حسین رضوی نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے ہر تین ماہ میں رسالہ شائع ہوتا ہے ۔ یہ رسالہ پہلے صرف اردو زبان میں تھا مگر وقت کی ضرورت کو مد نظر اسے ہندی میں بھی پیش کیا جارہا ہے اور آئندہ انگریزی زبان میں بھی شایع کیا جائے گا۔ انہوں نے رسالہ کے مینیجنگ ایڈیٹر جناب عظمت علی کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نہایت علمی کام انجام دے رہے ہیں ۔رسالہ کی تزئین وآرائش سے متعلق سارے کام موصوف کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے عظمت علی کے مذہبی جذبہ کوبھی خوب سراہا ۔
واضح رہے کہ ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے سہ ماہی رسالہ ادارہ کا ایک علمی سرمایہ ہے جس کو دو زبان میں شائع کیا جاتا ہے ۔ رسالہ کے رسم اجرا کے موقع پر شہر کے مختلف علمائے کرام موجود تھے ۔ مولانا سرکار حسین ، مولانا تسنیم مہدی،مولانا جاوید،مولانا اعجاز مہدی، مولانا ثقلین باقری، مولانا شاہد حسین ، مولانا شہاب ، مولانا علی رضا اشتر، مولانا عظمت علی ، جناب ضمانت عباس ، جناب ایس۔ ایم امن ، جناب شاذ رضوی، جناب کمیل ، جناب شیخ کمیل، جناب شیخ جون، جناب توحید، جناب سید جوادکے علاوہ دیگر اراکین ادارہ بھی موجو دتھے ۔