۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ امام باقر(ع) بھیونڈی

حوزہ/یہ مدرسہ نجفی ہاؤس کے زیر اہتمام کام کرتا ہے اور طلاب کی علمی اور اخلاقی تربیت میں قدیم الایام سے پیش پیش رہا ہے یہاں سے فارغ طلاب دنیا کے گوشہ و کنار میں علمی و تبلیغی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ امام باقر(ع) کے مدیر حجة الاسلام مولانا فیروز حیدر فیضی نے مدرسے میں آنلائن داخلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدّنظر رکھتے ہوئے جامعہ میں داخلے کو آنلائن رکھا گیا ہے تاکہ مشکلات پیش نہ آئیں۔

واضح رہے کہ یہ مدرسہ نجفی ہاؤس کے زیر اہتمام کام کرتا ہے اور طلاب کی علمی اور اخلاقی تربیت میں قدیم الایام سے پیش پیش رہا ہے یہاں سے فارغ طلاب دنیا کے گوشہ و کنار میں علمی و تبلیغی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جامعہ میں داخلے کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

* کسی حوزہ(جامعہ) کا پڑھا ہوا نہ ہو اور عمومی آن لائن انٹرویو( قرآن خوانی،اردو خوانی،املانویسی،اسلامی جنرل نالج)

 میں کامیابی حاصل کرنا۔

* تاریخِ داخلہ ۶ ذی قعدہ ۱۴۴۱ھ (۲۸ جون ۲۰۲۰ سے  ۱۹ جولائی ۲۰۲۰)تک ہے، انٹریو کے لیے مخصوص دنوں میں ۲۸ جون، ۱۹،۱۲،۵جولائی صبح ۱۰ سے ۱۲  تک رجوع کریں، داخلہ فارم جامعہ سے حاصل کرنے کے بعد مکمل صحیح پُر کرکے مع فوٹو  ارسال کریں۔

* چونکہ جگہ محدود ہے لہذا پہلے آنے والوں کو (پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر ) ترجیح دی جائے گی۔

* جامعہ میں داخلے کے وقت طالب علم کی عمر ۱۲ سے ۱۶ سال ہو اور گارجین یا کوئی سرپرست (ذمہ دار)اس کی سرپرستی قبول کرے۔

* برتھ سرٹیفکٹ،آخری تعلیمی سند،آدھارکارڈ وہاٹس اپ پر ارسال کریں،اور کم از کم دو جوڑا کرتہ، پاجامہ جامعہ میں آتے وقت اپنے ساتھ لائیں۔

* گارجین یا سرپرست ہر ہفتہ جمعہ کے دن فون  پر اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے طالب علم سےرابطہ کریں، البتہ ہر ماہ ایک مرتبہ ذمہ دارانِ مدرسہ سے بھی طالب علم کی علمی و اخلاقی ترقی کی خبرگیری کرنا ضروری ہے۔

* جسمانی نقائص نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کسی مُسری و متعدی مرض میں مبتلا نہ ہوں ، اگر کسی بیماری کا شکارہیں تو جامعہ والوں کو بے جھجک خبر کریں۔

* جامعہ  میں آنے کے بعدجامعہ کی طرف سے چک اپ کیے جانےپر رپورٹ صحیح ہو۔

حجة الاسلام مولانا فیروز حیدر فیضی نے جامعہ کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا جسکے رو سے طلاب کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولتیں کچھ اس طرح ہیں:

* جامعہ کا ماہانہ شہریہ۔ * بیڈ،دوچادر ،تکیہ،گدّااور الماری ۔ * عمومی میڈیکل کے اخراجات۔ *سال میں ایک مرتبہ گھر جانے کا ٹکٹ۔ *مریض ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق غذا  کی فراہمی۔ *سال میں ایک جوڑا کپڑا سلوانا۔ * محافل و مجالس اورعمومی دعائیں اور زیارات پڑھنے کی خاص روش سکھانا۔ *واٹرفلٹر،واٹرکولر،واشنگ مشین وغیرہ۔ *مدرسہ کا آئی کارڈ ۔ *تعلیم مکمل ہونے پر ایران،عراق مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے  ٹکٹ کا تعاون کرنا۔ *مدرسہ کے نصاب کے علاوہ دیگر اسلامی موضوعات کے مطالعات کے لیے کتب خانہ کی مختلف کتابوں سے استفادہ کرنا۔

پتہ: پیرانی پاڑہ شانتی نگر روڈ،بھیونڈی، ضلع تھانہ، مھاراشٹرا، پن کوڈ:421302

واٹس اپ اور رابطہ   نمبر:7040139981مولانا فیروز حیدر فیضی (مدیر جامعہ)،  7864917820 مولانا حسین علی غازی(استاد جامعہ)۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .