۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مدرسہ جامعہ حضرت زینب (س)

حوزہ/اس سال مدرسہ جامعہ حضرت زینب (س) کی دو بچیوں نے سینئیر سیکنڈری عالم میں اُترپردیش میں چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا تائید زہرا بنت قائد علی مبارکپور نے %90.40 زیبا بانو بنت قاسم احمد %90.80 کے ساتھ مدرسے کا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ جامعہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اعظم گڑھ جسکی بنیاد 2012 میں خطیب مولانا تہذیب الحسن مرحوم نے ایک کرائے کے مکان سے شروع کی تھی اور آج ایک عالی شان عمارت کے ساتھ بہترین اور خوبصورت بلڈنگ اور ماڈرن تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور حوزوی تعلیم میں اپنا نمایاں کردار پیش کررہا ہے اور اسکی جاگتی مثال اس مدرسے کے ہر سال کے رزلٹ ہیں جو یہاں کی تعلیم کے شاہد ہیں۔

اس سال اس مدرسے کی دو بچیوں نے سینئیر سیکنڈری عالم میں اُترپردیش میں چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا تائید زہرا بنت قائد علی مبارکپور نے %90.40 زیبا  بانو بنت قاسم احمد % 90.80 کے ساتھ مدرسے کا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا اور ان دونوں طالبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتید اور مدرسے کے سر پر باندھا اور کہا کہ مدرسہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔

اس رزلٹ کو سنکر مدرسے کے تمام اسٹاف اور مدرسے کی management کمیٹی نے  مبارک باد پیش کی مدرسے کے صدر جناب علی منظر اور نائب صدر جناب مظہر امام،جاوید ابرار اور نجفی ہاؤس سے جناب انیس، مولانا انوار کویت اور اساتذہ میں توقیر فاطمہ پرنسپل جامعہ حضرت زینب س , مولانا مختار حسن، مولانا علی رضا، اور جامعہ امام  مہدی کے اساتذہ مولانا غلام باقر،مولانا سلطان حسین، مولانا مجاہد حسین،مولانا عارف عبّاس،مولانا کاظم عبّاس اور مولانا محمد مہدی نے بھی مدرسے اور بچی کی والدین کو مبارکباد پیش کی۔ 

مولانا محمد مہدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا تہذیب الحسن صاحب طاب سرہ کی روح شاد ہوئی ہوگی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .