۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جونپور؛ جامعہ فاطمۃ الزہراء (س) کی جانب سے طالبات و خواتین کےلئے ماہ رمضان میں دینی تعلیم کا انعقاد

حوزہ/ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت اگر بہترین انجام دینی ہو تو بچوں اور بچیوں کو مدرسےمیں تعلیم دلوائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا قضیانہ سپاہ جونپور میں ماہ رمضان کی مناسبت سے دینی تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں جونپور شہر کی طالبات اور خواتین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ یہ کورس احکام عقائد اور قرآن کی تعلیم کے عنوان پر مشتمل تھا جس کی ذمّےداری مولاناسید محمد اصغر علی نقوی مولانا محمد عارف خان اور معلمہ خواہر فضّہ و خواہر علقمہ نے بخوبی انجام دی۔

7 اپریل2024 کو جامعہ میں ختم قرآن کریم اور تقسیم انعامات کے عنوان ایک جلسہ منعقد ہوا جسمیں حجۃ الاسام مولانا علی رضا دائم نجفی صاحب نے تعلیم اور تربیت کہ موضوع پر کہا کہ حصول علم کا مقصد اپنی زندگی کو بہتر اور بکمال بنانا اور زندگی کےجوخاکہ ہیں اسمیں اچھارنگ بھرنا۔اُس کے بعد مولانا سید محمد اصغر علی نقوی نے پورے ماہ رمضان میں کس طرح اور کس نھج سے طالبات کو تعلیم اور تربیت کے فرائض انجام دیا اُسکی روِش اور طریقہ کار سے مومنین کو با خبر کیا مدرسے کے مخلص رکن خطیب ڈاکٹر سید قمر عبّاس صاحب نے لوگوں کو دینی تعلیم کی طرف آنےکی تشویق و درخواست کی اور کہا بغیر دینی تعلیم کہ تربیت ممکن نہیں ہے پہلے تعلیم کے میدان میں طالبات بہت کم آتی تھے پر اب لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں ہیں نیز مولانا فرمان صاحب رنوی نے مدرسے کی ترقّی کے لیے دعا کی۔

مدرسے کے مخلص رکن شاعر راہی صاحب نے مدرسہ کی خدمات کی تعریف کی اور بچیوں کو دعا دے۔اس موقع پر جونپور کے صحافی عمار اور اُنکے رفقاء موجود تھے آخر میں مولانا اصغر علی صاحب اور مولانا عارف وغلام عباس انور صاحب و جناب راہی صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا ۔

آخر میں مدرسے کے بانی مولانا قاضی سید حسین عبّاس زیدي حال مقیم ایران نے نیز آئے ہوئے مہمانوں کا ٹیلفوں کے ذریعہ شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ مدرسہ 2017 سے دینی خدمات کو انجام دے رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .