۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
منصبیہ عربک کالج میرٹھ

حوزہ/ منصبیہ عربک کالج میرٹھ اتر پردیش میں آج ہندوستان کا 75واں یوم جمہوریہ اپنی مکمل شان و شوکت اور سابقہ آب و تاب کے ساتھ منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منصبیہ عربک کالج میرٹھ اتر پردیش میں آج ہندوستان کا 75واں یوم جمہوریہ اپنی مکمل شان و شوکت اور سابقہ آب و تاب کے ساتھ منایا گیا۔ گورنمنٹ کی طرف سے مقررہ وقت ٹھیک 10 بجے جناب دانش جعفری متولی/منجر منصبیہ عربک کالج کے ہاتھوں سے ہندوستان کے ترنگے جھنڈے کو پہرایا گیا اور پھر مدیر مدرسہ حجت الاسلام مولانا سید محمد افضال نقوی صاحب ، مولانا عون محمد مہدوی صاحب اور حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید محمد اطہر کاظمی صاحب سابق ممبر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو و لیکچر منصبیہ عربک کالج میرٹھ نے اپنے خطابات میں طلاب کو یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرایا ۔

یوم جمہوریہ صرف آئین ہندوستان کے نفاذ کا دن نہیں ہے بلکہ اس کی حفاظت کا بھی دن ہے

جناب دانش جعفری صاحب نے فرمایا کہ 26 جنوری 1950 میں ہندوستان کا آئین اور دستور نافذ ہوا تھا اس کو آج پورے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں ۔ یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاذ مدرسہ مولانا سید محمد اطہر کاظمی صاحب نے فرمایا کہ آج اس دستور کے نفاذ کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آج ہمیں مدرسوں کو باقی بھی رکھنا ہے جو درحقیقت دین کے قلعے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی زبان اردو کی بھی حفاظت کرنی ہے اس لیے کہ لوگ مدرسوں کو ختم کرنے کی بھی سازشیں رچ رہے ہیں اور مدرسوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو بھی ختم کرنے کے در پے ہیں ، لہذا مدرسوں میں تمام درسیات اردو زبان میں مکمل ادب اردو کا لحاظ کرتے ہوئے منعقد کی جانی چاہئیں ۔ اور ہمیں اپنے مدرسے کے تمام طلاب کے ذریعے سے یہ کوشش کرنی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں پہ جا کر ہر بچہ اپنے ہمسائے کے بچوں کو جمع کر کے اپنے گھر میں معصومین علیہم السلام کے نام سے منسوب کرتے ہوئے جدید مدرسے کھولیں جن میں روزآنہ شب میں آدھے گھنٹے کے لیے ہی سہی لیکن قرآن و دینیات اور اردو زبان کی تعلیم ایک دوسرے کو بطور مباحثہ دی جانی چاہیے۔ اس کام سے جہاں اردو زبان کو محفوظ کیا جا‌سکے گا وہیں قران و دینیات سے لگاؤ بھی مسلسل رہے گا ۔

یوم جمہوریہ صرف آئین ہندوستان کے نفاذ کا دن نہیں ہے بلکہ اس کی حفاظت کا بھی دن ہے

یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں مدرسے کے تمام مدرسین بشمول مولانا غلام عباس صاحب مولانا عروج علی صاحب مولانا حسین مہدی صاحب ماسٹر شکیل اصغر صاحب ماسٹر نظیر حسنین صاحب اور منی آئی ٹی آئی کے جملہ اساتذہ بھی شامل رہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .