۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ صدر محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ نے کہا: مندر بنیں گے ،مسجدیں ٹوٹیں گی لیکن رام راج اسی وقت قائم ہوگا جب انسانیت کے مذہب پر عمل ہوگا اور آئین کی پاسداری ہوگی:سید مراد رضا رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی نے قم المقدسہ میں یوم جمہوریہ ہندوستان کی مناسبت سے مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں مختلف ثقافتی انجمنوں کی جانب سے منعقد ہونے والے جشن کی اختتامی اور دعائیہ تقریر میں حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کی مبارک باد اور یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : ہمارے ملک کی موجودہ صورت حال کے مد نظر بابری مسجد کی جگہ پر ایک رام مندر ہی نہیں بلکہ کشمیر سے کنیا کماری تک ابھی بہت سارے مندر بنیں گے اور بہت ساری مسجدیں ٹوٹیں گی، لیکن ملک میں رام راج کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب انسانیت کے مذہب پر عمل کرتے ہوئے آئین کا پاس وخیال رکھا جاے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں گی اس وقت تک رام راج کا تصور گونگے کا خواب بن کے دم توڑتا رہے گا۔

رام راج اسی وقت قائم ہوگا جب انسانیت کے مذہب پر عمل ہوگا اور آئین کی پاسداری ہوگی:سید مراد رضا رضوی

محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ کے صدر نے کہا: رام راج میں جانوروں کے حقوق کی بھی رعایت ہوتی تھی اور ہو گی لیکن قانون کی پاسداری کے بغیر مندریں تو بنیں گے لیکن ان میں روح نہیں ہو گی، جس طرح اسلامی دنیا میں آج سر بفلک مسجدیں تو ہیں لیکن مسجدوں سے اس کی روح حکمرانوں نے صلب کر دی ہیں، اس لیے دور حاضر کی مسجدیں بھی حکمرانوں کی غفلت کے نتیجے میں آج بت خانوں کے ہم ردیف یو چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلم حکمرانوں کو غزہ کے مظلوموں کی فریاد سنائی نہیں دے رہی ہے، وہ صہیونزم کی کاسہ لیسی میں اتنے مست ہیں کہ وہ آنکھ رکھتے ہوے اندھے ،کان رکھتے ہوے بہرے اور زبان رکھتے ہوے گونگے ہیں اور اسی طرح مسجدیں رکھتے ہوے بے غیرت ہیں ۔

حجۃ الالسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی نے مزید کہا: آج ہمارے ہندوستان کو انسانی مذہب اور ملک کے قانون پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تب ہی یہ ملک اپنی آن بان شان پر باقی رہے گا، یا محبتوں کی مسمار اور زمین دوز مندر کو دوبارہ سر بفلک عمارت میں تبدیل کر ہاے گا ،ورنہ مندر بنتے رہیں گے مسجدیں ٹوٹتی رہیں اور انسانیت خون کے آنسو روتی رہے گی اور رام راج کا خواب ادھورا بلکہ تشنہ تعبیر رہ جاے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .