حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مھدی مھدوی پور نے ۲۶جنوری یوم جمہوریہ ہندوستان کی مناسبت سے ہندوستانی عوام و حکومت کے نام ایک مبارکبادی کا پیغام جاری فرمایا ہے۔آپ نے اس پیغام میں فرمایا کہ یہ عظیم دن در حقیقت ہندستانی قوم اور قائدین کے لئے عہد ساز دن ہے۔ اس عہد ساز دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ آرزو ہے کہ یہ قوم ہمیشہ سربلند رہے۔ ہندوستان کی عوام و حکومت اور ایرانی قوم و حکومت کے درمیان دوستانہ روابط مضبوط رہیں گے اور ساتھ ہی ایران ہندوستان کے متعلق اہم نکات ذکر کئے۔تفصیلی پیغام زیر نظر ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۲۶/ جنوری یوم جمہوریہ ہندوستان کی مناسبت سے ہندوستانی عوام اور حکومت کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اگرچہ ہندوستان، ۱۵ /اگست ۱۹۴۷ کو آزاد ہوا، جو کہ ہندستانی قوم کے لئے بڑی عظیم کامیابی تھی لیکن اس آزادی کو دوام ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ کی صبح نئے آئین کی منظوری ، نفاذ اور جمہوریت سے حاصل ہوا۔
یوم جمہوریہ ہندوستانی قوم اور حکومت کے لئے بڑے ہی عز و وقار اور فخر کا دن ہے۔ ہندوستانی عوام اور انکے قائدین نے اس دور میں بہت زیادہ قربانیاں دے کر خودمختاری اور آزادی حاصل کی تھی۔ لہذا اس مناسبت سے قوم کو بجا طور پر جشن منانے کا حق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ہندوستان میں اس دن کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے خاص طور سے اس دن ان لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ اسی طرح ان لوگوں کے لئے بھی سر تعظیم خم کیا جاتا ہے جنہوں نے اس راہ میں زحمتیں برداشت کی ہی۔
یہ عظیم دن در حقیقت ہندستانی قوم اور قائدین کے لئے عہد ساز دن ہے۔ اس عہد ساز دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ آرزو ہے کہ یہ قوم ہمیشہ سربلند رہے۔ ہندوستان کی عوام و حکومت اور ایرانی قوم و حکومت کے درمیان دوستانہ روابط مضبوط رہیں ۔
چونکہ ہمارے ملک عزیز ایران نے بھی ۱۱/ فروری ۱۹۷۹ میں آزادی حاصل کی ہے اور آزادی کا ذائقہ محسوس کیا ہے اس لئے ہم آزادی اور خودمختاری کی قدر و قیمت کو بخوبی سمجھتے ہیں اسی طرح ہندوستانی قوم نے اپنے ملک کو انگریزوں کے استعماری پنجوں سے نجات دلانے کے لئے جو کوشش کی ہے اسے انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ قوم و مملکت اسی طرح سربلند رہے۔
والسلام علیکم و رحمہ۔۔
ویڈیو کی صورت میں میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں: