حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں رکھشا بندھن پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر حفاظت کا دھاگہ باندھتی ہیں اور بھائی بہنوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ ہندوستان میں ہندو برادری کا یہ تہوار ہر سال بہت ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ۔قدیم ایام سے چلی آرہی، ہندوستانی ثقافت کے مطابق،کوئی، اجنبی لڑکی یا عورت کسی مرد کی کلائی پر راکھی باندھ دیتی ہے تو دونوں ایک دوسرے کو بھائی بہن سمجھنے لگتے ہیں اور اس پاکیزہ رشتے کو نبھاتے ہیں۔
اس تہوار کے موقع پر انواع و اقسام کی راکھیاں بازار میں کئی دن پہلے سے آجاتی ہیں اور ہر طرف راکھی کی دھوم نظرآتی ہے لیکن اس سال کورونا کی وبا ، راکھی کے تہوار پر بھی سایہ فگن رہی ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند کے علاوہ راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی قوم کو رکھشابندھن کی مبارکباد پیش کی ہے۔