۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دہلی تشدد سفارتخانے ہندوستان تہران

حوزہ/تہران میں مقیم ہندوستانی اسٹوڈنٹس نے ہندوستان کی راجدهانی دہلی میں ہوئے تشدد و فساد پر اور پولیس کی موجودگی میں غنڈوں کے کھلے عام غنڈہ گردی کیۓ جانے پر جسمیں ہندوؤں اور مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا آج تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت ہندوستان کا مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر اعتراض جتایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مقیم ہندوستانی اسٹوڈنٹس نے ہندوستان کی راجدهانی دہلی میں ہوئے تشدد و فساد پر اور پولیس کی موجودگی میں غنڈوں کے کھلے عام غنڈہ گردی کیۓ جانے پر جسمیں ہندوؤں اور مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا آج تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت ہندوستان کا مسلمانوں کے خلاف اقدامات پر اعتراض جتایا۔

اطلاعات کے مطابق اس احتجاج میں نئی دہلی میں حالیہ تشدد میں ۲۰ سے زائد مسلمانوں کے مارے جانے اور ۴ سے زیادہ مسجدوں کے شہید کئے جانے پر اعتراض جتایا گیا۔

موجود اسٹوڈنٹس میں سے ایک نے بتایا کہ آج جہاں ایک طرف ایران اور دنیا کے دیگر ممالک کرونا وائرس سے پریشان ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب ہندوستانی مسلمان بھی اس یکطرفہ قانون سی اے اے اور ان آرسی نامی وائرس کے دچار ہیں۔

احجتاجی مجمع نے صاف لفظوں میں کہا کہ مسلمانوں کے حقوق کی پائمالی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .