۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دہلی

حوزہ/ دہلی مسلم کش فسادات غیر انسانی اور مذہبی اقدار کے خلاف۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے دارالحکومت دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کیا اور ہندوستانی سفیر کو طلب کر کے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انڈویشیا نے ہندوستان کے شہر دہلی میں ہونے والے فسادات پر جکارتہ میں تعینات ہندوستانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کی تفصیلات طلب کیں۔انڈونیشین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ہندوستانی حکومت فسادات پر جلد از جلد قابو پائے گی اور متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کرتے ہوئے اُن کی ہر قسم کی مدد بھی کرے گی۔انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور فضل الراضی نے فسادات کو غیر انسانی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہندوستانی حکومت مسلمانوں سمیت اپنے ملک کی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور انتہاء پسندوں پر لگام ڈالے‘۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .