۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ممتا بنرجی

حوزہ/دہلی میں حالیہ منصوبہ بند فسادات کی ممتا بنرجی نے سخت مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق( کلکتہ مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے شہر میں امت شاہ کی ریلی میں ”دیش کے غداروں کو۔۔۔گولی مارو……………کو“ نعرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلکتہ ہے، دہلی نہیں، یہ بنگال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں حالیہ فسادات منصوبہ بند تھے۔ واضح رہے کہ مشرقی دہلی میں 24 فروری کو بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں 46 افراد جاں بحق اور سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر اور بیروزگار ہوگئے ہیں۔ اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس سربراہ و چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ منصوبہ بند طریقہ سے کروایا گیا فساد ہے جسے بعد میں تشدد کا نام دیدیا گیا۔ دہلی پولیس مرکز کے ما تحت ہے۔

اس تشدد میں دہلی پولیس، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف شامل تھے۔“ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بے شرم ہوچکی ہے۔ اس نے اس سانحہ پر معافی بھی نہیں چاہی۔“ انہوں نے دہلی واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی منائی اور متاثرین کی مالی امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ یہ متنازعہ نعرے لگانے والوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ واضح رہے کہ پیرکے روز کلکتہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریالی کے دو ران یہ متنازعہ نعرہ لگانے پر پولیس نے تین بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .