۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کروناویروس

حوزہ/دہلی اور تلنگانہ میں پائے گئے ایک ایک مریض کے بعد اب تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے کل پانچ معاملات سامنے آچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھیلے کورونا وائرس کے دو نئے معاملات کی ہندوستان میں تصدیق ہوگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک معاملہ کی قومی راجدھانی دہلی میں تصدیق ہوئی ہے ، جہاں ایک شخص نے گزشتہ دنوں اٹلی کا سفر کیا تھا ۔ وہیں دوسرے معاملہ کی تلنگانہ میں تصدیق ہوئی ہے ۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریض نے گزشتہ دنوں دبئی کا سفر کیا تھا ۔ چین سے پھیلا کورونا وائرس دنیا بھر میں اب تک تقریبا 89 ہزار افراد کو اپنی زد میں لے چکا ہے جبکہ تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس سے موت بھی ہوچکی ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس وائرس کو کووڈ – 19 نام دیا ہے ۔ اس مہلک وائرس کا پہلی مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں چین میں انکشاف ہوا تھا اور یہ اب تک 70 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ اس کورونا وائرس کا اثر 88 ہزار سے زیادہ لوگوں میں دیکھا جاچکا ہے ، جس میں سے صرف چین میں ہی 80 ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔

Source link

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .