۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ہند و پاک

حوزہ/دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4270 اموات ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 118129 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی| دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں بھی کورونا آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 50 افراد اس خطرناک وائرس کی زد میں آچکے ہیں ۔

ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی ۔

پاکستان میں کورونا کے 19 کیسز سامنے آ گئے ہیں سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض سامنے آنے کے بعد کوئٹہ میں ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد اب ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ان میں سے 5 مریض شام سے کراچی آئے تھے جب کہ 3 مریض لندن سے دبئی کے راستے کراچی پہنچے تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .