۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید کرار ہاشمی

حوزہ/کسی بھی صورت میں، ہم کبھی بھی مقدس شہر قم، فاطمہ معصومہ (ع) کی زیارت، امام ہشتم حضرت امام رضا (ع) کے زیارت اور ایرانی عوام کو کسی بھی حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس  سے متعلق ایران کے بارے میں مبالغہ آمیز میڈیا رپورٹس پر تشویش اظہار کرتے ہوئے،ایک سیمینار میں  سید کرار ہاشمی نے ایران کے خلاف منفی ماحول پیدا کرنے والی بین الاقوامی میڈیا کی سازش کو بھر پور طریقے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں 78 ممالک کے تقریبا 49،000 طلبا زیر تعلیم ہیں اور ان میں سے زیادہ تر طلاب شہر مقدس قم میں مقیم ہیں، زمینی صورتحال، ایرانی محکمہ صحت کی موثر حکمت عملیاں بین الاقوامی سطح پر خطرے کے خلاف عوام کے اجتماعی موقف کے بارے میں اچھی طرح سے واقف ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع ایران میں متعلقہ کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں، غلط اطلاعات اور خوف و ہراس کی افواہوں کو پھیلانے کی کوشاں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ وقت میں کورونا وائرس نے 19 افراد کی جان لی ہے اور 139 تصدیق شدہ واقعات ہیں لیکن پچھلے 74 گھنٹوں سے صورتحال انتہائی قابو میں ہے اور بحالی کے مرحلے میں ہے۔

سید کرار ہاشمی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا لوگوں اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین نفسیاتی خلا پیدا کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا مقصد صورتحال کو حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کی طرف ڈھکیلنا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس سے قبل کہا تھا کہ: "نرم جنگ یا نفسیاتی جنگ دشمنوں کے پیچھے لگے ہوئے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ ہے کہ کسی قوم کے روحانی مضبوط گڑھ کو کمزور کرنا ہے جس میں عقیدے کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر ان کو فتنہ کرنے کا موقع مل جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک قوم خطرات اور کمزور نقائص کا شکار بن جاتی ہے۔
 

دنیا بھر کے 43 ممالک میں کورونا وائرس کی کل 81،265 تصدیق شدہ رپورٹس ملی ہیں، جو چین سے چلا ہے اور وہاں پر ہلاک ہو جانے والوں کی تعداد 2،770 تک تقریبا پہنچ گئی ہے، اس کے بعد جنوبی کوریا میں 1261، جاپان 863، اٹلی 374 اور ایران میں 139 میں سے تقریبا ۱۹ لوگوں کی موت ہوجانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ لیکن بین الاقوامی میڈیا کورونا وائرس کو ایران کے خلاف نرم جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے اور مقدس درسگاہ والے شہر قم کو کورونا کا مرکز قرار دینے کے لئے اموات اور دیگر غلط اطلاعات کی مبالغہ آرائی کے اعداد و شمار کا استعمال کررہا ہے، نہ صرف یہ بلکہ اس میں ہر ممکن کوشش کا استعمال کر رہا ہے کہ ایران کو پوری دنیا میں کورونا وائرس کا عالمی خطرہ ثابت کردے۔ ہاشمی نے کہا کہ ایرانی عوام مطمئن ہے، اور احتیاط سے کام لے رہی ہے اور جلد ہی امریکہ اور اسرائیل کے اس مذموم ڈیزائن کو ایرانی قوم شکست دے گی کیونکہ ایرانی قوم  بالکل متحد نظر آ رہی ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں، ہم کبھی بھی مقدس شہر قم، فاطمہ معصومہ (ع) کی زیارت، امام ہشتم حضرت امام رضا (ع) کے زیارت اور ایرانی عوام کو کسی بھی حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اور آخر میں کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کو دنیا کے کسی بھی مقام پر انسانیت کی خدمت کا موقع فراہم کرے اور ہماری تمنا ہے کہ ہمیں زندگی میں شہادت نصیب ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .