۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا کرار ہاشمی

حوزہ/ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بھاری پابندیوں کی بدولت ایران کو بے حساب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ سے انصاف نہیں ملتا اس سے غم، تباہی اور نفرت پیدا ہوتی ہے۔ ایران پر امریکی پابندیاں غیر منصفانہ، ظالمانہ، آزادی اور اخلاقی اقدار کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بھاری پابندیوں کی بدولت ایران کو بے حساب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرار ہاشمی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ایران پر امریکہ کی طرف سے عائد یکطرفہ پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ایران کو زیر کرنے کی تمام تدبیریں اور ناجائز قوت کے باوجود، امریکہ اپنے مقاصد میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے، دوسری طرف، اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانیوں کی مدد کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ 

آیت اللہ خامنہ ای کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر کے ممالک نے امریکہ سے ایران مخالف پابندیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ COVID-19 پھیلنے پر قابو پانے کے لئے ملک کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ اس کے برعکس، امریکہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ایران میں کوویڈ 19 پھیلنے کے باوجود زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رہے گی۔

کرار ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ایران پر لگی پابندیاں نہیں اٹھائے گا تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔ طبی امداد کی قلت کا سامنا کرنے میں ایران تنہا نہیں ہے، خود امریکہ ہی کو وینٹیلیٹروں کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوویڈ ۔19 ایران کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں خفیہ جنگ ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .