حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوریہ ،حجت الاسلام و المسلمین طباطبایی اشکذری نمائنده ولی فقیه نے اس ہفتے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران عشرہ کرامت کے ایام کی مبارکباد دیتے ہوئے ، تمام مسلمانوں کو امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر چلنا ضروری قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ، جو ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں وہ حضرات معصومین علیہم السلام کے طرز عمل اور ان کے حکم سے بہت دور ہے۔
نمائندہ ولی فقیہ نے شام کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، اسے امریکیوں کا شامی عوام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے دیا اور مزید کہا کہ کیونکہ امریکہ جنگ میں سوریہ کا مقابلہ نہیں کر سکا
لہذا امریکیوں نے معاشی پابندیوں کا سہارا لیا تاکہ اس حربے سے سوریہ کو شکست دے سکے.
انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ البتہ شامی عوام کے خلاف برسوں سے امریکی پابندیاں عائد ہیں ، اور شامی عوام کے لئے یہ پابندیاں سخت تھیں پھر بھی شام نے استکبار جہاں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ کے باوجود ، مزاحمت اور مقاومت کا سلسلہ جاری ہے اور مقاومت و مزاحمت روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے.
نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ ہر واقعہ امام خامنہ ای کی پیش گوئی کے قریب آنے کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ تنزلی کا شکار ہے اور ہم عنقریب امریکی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنیں گے۔
اپنی تقریر کے اختتامی مراحل میں حجت الاسلام و المسلمین طباطبایی نے اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل صورتحال میں شامی عوام کے ساتھ مقاومت اور جمہوریہ اسلامی ایران پہلے کی طرح شانہ بشانہ کھڑے ہیں.