حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے رہنما اور امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آل سعود اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،عراق افغانستان امریکی افواج کی موجودگی خطہ میں امن کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا یمن اور بحرین میں آل سعود کے ظلم کے پیچھے بھی امریکی ڈالر ہیں اسرائیل اور آل سعود ایک ہی نظریہ پر کام کر رہے ہیں جس کی پورا عالم اسلام مذمت کرتا ہے یہ دونوں ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں جسے امریکہ کہتے ہیں۔لیکن آج ہر ذی شعور سعودی حکمرانوں کی پالیسیوں سے واقف ہو چکا ہے۔
اشفاق وحیدی نے کہا پاکستان میں ایک مولوی کا دختر پیغمبر خدا کی توہیں کرنا اس کے پیچھے بھی انہیں نامراد قوتوں کا ہاتھ ہیں حکومت پاکستان اس کو گرفتار کر کے قانون اور شرعی تقاضوں کے مطابق سزاء دے کیوں کہ اس نے پورے عالم السلام کے عقیدوں پر حملہ کیا ہے۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ظلم بربریت اور طاغوت کے خلاف آواز بلند ہوتی ہے تو جمہوری اسلامی ایران سے آج امریکہ یہ بات جان چکا ہے سب اسلامی دعویدار قوتیں میرے سامنے ھیچ ہیں اگر اسلامی قوت ہے جو نہ بکنے اور نہ جھکنے والی ہے وہ فقط ایران ہے جس بنا پر آئے روز بے بنیاد پابندیوں کا اضافہ اس کی پالیسی کا حصہ ہے اور رہبر معظم اور ایرانی عوام نے ان پابندیوں کو کوڑے کی بن میں ڈال کر ثابت کر دیا کہ سپر پاور صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات اقدس ہے اور پورے عالم السلام کے حکمرانوں کو پیغام دیا اگر تم اللہ کی ذات اقدس پر ایمان رکھتے ہو تو کوئی طاقت بھی آپ کو کمزور نہی کر سکتی۔
News ID: 361047
21 جون 2020 - 11:48
- پرنٹ
حوزہ/امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آل سعود اور اسرائیل انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،عراق افغانستان امریکی افواج کی موجودگی خطہ میں امن کا خطرہ ہے۔